نومبر 28, 2025
Tourist Placesسعودی عربنیوز - سعودی عرب

ہائپر لوپ ٹرین کے ذریعے جدہ سے مکہ تک کا سفر 5 منٹ میں ممکن ہوگا

‘ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب سعودی عرب میں جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہو سکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہو گا۔‘ہائپر لوپ ون’ نامی امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہایت ہی کم وقت میں طے کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے۔امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔ کمپنی کی طرف سے مسافروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دے سفر کا بھی یقین دلایا گیا ہےاس حوالے سے ‘ڈی پی ورلڈ’ نامی متحدہ عرب امارات کی لوجیسٹکس کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ 2030 تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہو گا۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سعودی عرب میں ریاض سے جدہ تک کا سفر 46 منٹ میں جبکہ ریاض سے دبئی کا سفر51 منٹ میں با آسانی طے کیا جا سکے گا۔

Related posts

آئی ایم ایف: سعودی سیاحت قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

www.journeynews.in

مملکت کی معیشت کو تیل کی آمدن سے ہٹ کر استوار کرنے میں سعودی ویژن 2030 کتنی اہم ہے؟

www.journeynews.in

سال 1445 ہجری کا عمرہ سیزن ، معتمرین کا استقبال شروع کردیا گیا

www.journeynews.in