نئی دہلی، 5 جولائی۔2023۔ ریلائنس جیو کے جیو بھارت 4جی موبائل فون نے حریف ایئرٹیل کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ بروکریج ہاؤس جے۔ پی مورگن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایئرٹیل کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے امکانات اب اگلے ایک سے ڈیڑھ سال کے لیے رک گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے جے۔ پی مورگن نے ایئر ٹیل کو انڈر ویٹ کیٹگری میں بنائے رکھا ہے۔
جے ۔ پی مورگن کی رپورٹ کے مطابق، ایئر ٹیل نے حال ہی میں 2G پلانس کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ 2جی کے لیے 99 روپے والے سب سے کم قیمت کے پلانکو 155 روپے کر دیا تھا۔ ریلائنس جیو 2 جی نایٹ ورک پر کام نہیں کرتا اور ووڈافون۔ آئیڈیامسلسل اپنے صارفین کو کھو رہا ہے۔ اس لئے ایئرٹیل کو اس قیمت میں اضافے سے آمدنی میں اضافے کی بہت امیدیں تھیں۔ اب جیو بھارت 4 جی فون کے لانچ کے بعد ایئر ٹیل کے 2جی گراہک بیس میں بڑی سیندھ لگ سکتی ہے۔ ریلائنس جیو کا دعوی ،10کروڑ گراہکوں کو جیو بھارت کے ذریعہ جوڑنے کا ہے۔
صرف 2 جی کیٹیگری میں ہی نہیںپریمیم یعنی 4 جی کیٹیگری میں بھی ایئرٹیل مشکل میں پھنستی دکھائی دے رہی ہے۔ جے۔ پی مورگن کی رپورٹ کے مطابق، 23 مارچ کو، جیو نئے سستے 4جی پوسٹ پیڈ پلان لیکر آیا تھا۔ پریمیم زمرے میں، یہ منصوبہ صارفین کو راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اور پریمیئم کیٹگری میں جیو سے مات کھا رہی ایئر ٹیل کیلئے جیو بھارت نے 2 جی میں بھی خطرے کی گھنٹا بجا دی ہے۔
رپورٹ میں جیو بھارت کے فیچرز اور قیمت کو بھی بہترین بتایا گیا ہے۔ 999 روپے کی قیمت پر، جیو بھارتکے پاس 2G صارفین کو راغب کرنے کی طاقت ہے۔ اس میں ایچ ڈی وائس کالنگ، ایف ایم ریڈیو، 128 جی بی ایس ڈی میموری کارڈ سپورٹ جیسی خصوصیات ہیں۔ موبائل میں 4.5 سینٹی میٹر کی ٹی ایف ٹی سکرین، 0.3 میگا پکسل کیمرہ، 1000 ایم اے ایچ بیٹری، 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک، طاقتور لاؤڈ اسپیکر اور ٹارچ دستیاب ہیں۔
ایک اور بروکریج ہاؤس ایم کے نے بھی جے۔ پی مورگن کی بات پر مہر ثبت ہو گئی ہے۔ ایم کے نے جیو انڈیا کے لانچ کے وقت کو بہترین بتایا ہے۔ ایم کے کے مطابق، جیو بھارت کو 2G صارفین کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں جیو سنیما، جیو ساون اور جیو پے جیسی زبردست خصوصیات ہیں۔ بروکریج ہاؤس کا خیال ہے کہ جیو بھارت 2جی صارفین کو تیزی سے 4جی کی طرف منتقل کرنے میں مدد کرے گا۔