12.1 C
Delhi
جنوری 16, 2025
بین اقوامی

جاپان کی آیندہ ماہ سعودی عرب میں جی سی سی وزراء خارجہ کے ساتھ اجلاس کی

جاپان ستمبر کے اوائل میں سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی تیاریاں کر رہا ہے۔جاپان کیوڈو نیوز ایجنسی نے اتوار کے روز نامعلوم سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپان تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ مشرق اوسط سے توانائی کی پائیدار ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے ، جہاں امریکا کا اثر و رسوخ کم ہورہا ہے جبکہ چین کا اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے۔کیوڈو نے یہ اطلاع دی ہے کہ جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ مصر اور اردن کا بھی دورہ کریں گے۔جاپان کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔جی سی سی خطہ خلیج کے چھ ممالک پر مشتمل ہے۔اس کونسل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عُمان اور بحرین شامل ہیں۔جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے جولائی میں مشرق اوسط کا دورہ کیا تھا اوراس موقع پرجاپان اور جی سی سی نے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔کیوڈو کے مطابق توقع ہے کہ وزرائے خارجہ آزاد تجارتی معاہدے اور اگلی نسل کے توانائی کے ذرائع میں تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔نیز ایران کا جوہری پروگرام بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہوسکتا ہے۔

ایندھن کے وسائل سے محروم جاپان اپنی ضروریات کے لیے توانائی کی درآمدات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ وہ تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔جاپان خام تیل کی 90 فی صد سے زیادہ درآمدات کے لیے مشرقِ اوسط پر انحصار کرتا ہے۔

Related posts

پی ایم مودی آج ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

www.journeynews.in

ہندوستان ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے۔ حاجی سید سلمان چشتی

www.journeynews.in

دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف  متحد ہونے کی ضرورت۔ مودی

www.journeynews.in