12.1 C
Delhi
جنوری 16, 2025
سعودی عرب

سعودی عرب اور 3 دیگر ممالک کا بڑے مشترکہ انفراسٹرکچر معاہدے کا اعلان متوقع

امریکی ویب گاہ ایکسیوس نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور ہندوستان جی 20 سربراہی اجلاس میں ایک بڑے مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے معاہدے کا اعلان کریں گے جو خلیج اور عرب ممالک کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے آپس میں ملائے گا۔ذرائع نے کہا کہ جس ریلوے نیٹ ورک کا اعلان متوقع ہے اسے خطے کی بندرگاہوں سے شپنگ لین کے ذریعے ہندوستان سے منسلک کیا جائے گا۔توقع ہے کہ مشترکہ ریلوے پروجیکٹ اس ہفتے کے آخر میں نئی ​​دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے کلیدی امور میں سے ایک ہوگا۔اس بارے میں وائٹ ہاؤس نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

تاہم، بائیڈن کے سفر کے بارے میں ایک سابقہ ​​بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ ہفتہ کو "عالمی انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے لیے شراکت داری” میں حصہ لیں گے۔مذاکرات میں شریک ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ اس اعلان پر کام ابھی جاری ہے اور ابھی حتمی نہیں ہے۔

اگر چاروں ممالک اگلے دو دنوں میں مذاکرات ختم کر دیتے ہیں تو ان کے رہنما اس منصوبے کے پیرامیٹرز کی وضاحت کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے۔

Related posts

سعودی عرب کی ترقی کا سفر 2030 کے بعد بھی جاری رہے گا: سعودی وزیر خزانہ

www.journeynews.in

سعودی عرب نے 160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج کی میزبانی کی تیاری کرلی

www.journeynews.in

سورج کے عمودی حالت میں آنے کے بعد خانہ کعبہ کا سایہ غائب

www.journeynews.in