12.1 C
Delhi
جنوری 16, 2025
Uncategorized

متحدہ عرب امارات 2023 میں خلیجی رئیل اسٹیٹ معاہدوں میں سرفہرست

ایک اقتصادی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے خلیجی تعاون کونسل کے رئیل ایسٹیٹ مارکیٹ میں سب سے زیادہ حصہ حاصل کرلیا ہے۔ 2023 کے پہلے دس مہینوں کے دوران کیے گئے ٹرانزیکشنز کی کل مالیت میں سب سے نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے 2022 کے پورے سال کے لیے کیے گئے تخمینوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ، جو آج کمکو انویسٹ کمپنی نے جاری کی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ جی سی سی ممالک میں رئیل اسٹیٹ ڈیلز کی مالیت جنوری سے اکتوبر 2023 تک 171.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے 21.1 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام جی سی سی ممالک میں کیے گئے رئیل اسٹیٹ ڈیلز کی کل مالیت میں سے 52.1 فیصد حصہ دبئی نے حاصل کیا ہے۔ 2023 کے پہلے دس مہینوں کے دوران دبئی میں رئیل اسٹیٹ ڈیلز کی مالیت میں تقریباً 57 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے، جس میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لگژری پراپرٹیز کی بڑھتی ہوئی مانگ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ لگژری پراپرٹیز سنگل فیملی اور ملٹی فیملی ہومز پر مشتمل ہیں جن کی قیمت 5 ملین درہم سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2023 کے پہلے نو مہینوں کے دوران ابوظہبی میں رئیل اسٹیٹ ڈیلز کی مالیت میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس نے متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنایا ہے اور 2023 کے پہلے دس مہینوں میں جی سی سی ممالک میں مجموعی ڈیلز کی مالیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ اضافہ سال 2022 کے ابتدائی تخمینوں (165.8 بلین ڈالر) سے بھی زیادہ ہے۔

کمکو انویسٹ کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے رئیل اسٹیٹ اسٹاک انڈیکسز نے سال 2023 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران اپنی زبردست کارکردگی برقرار رکھی ہے۔ ان انڈیکسز نے اس عرصے میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان دونوں ممالک کے رئیل اسٹیٹ مارکیٹس مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

رفینیٹیو کی طرف سے جاری کردہ خلیجی رئیل اسٹیٹ ٹوٹل ییلڈ انڈیکس کے مطابق، اس شعبے کی کارکردگی میں 19.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو مورگن سٹینلے گلف انڈیکس سے بھی آگے ہے۔ یہ نمو دبئی میں رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ انڈیکسز کی 32.9 فیصد، ابوظہبی میں تقریباً 29 فیصد اور سعودی عرب میں 21.4 فیصد کی زبردست کارکردگی کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔

Related posts

ریلائنس جیو نے’ جیو ایئر فائبر‘ 8 شہروں میں لانچ کیا

www.journeynews.in

مرکزی   وزیر سٹیل   شری جیوترادتیہ ایم سندھیا اور جاپان کے وزیر اقتصادیات، تجارت اور صنعت مسٹر نیشیمورا یاسوتوشی نے آج نئی دہلی میں دو طرفہ میٹنگ

www.journeynews.in

آسام نے پھلوں کی پہلی ایئر کارگو شپمنٹ سنگاپور  بھیجی

www.journeynews.in