شیخ محمد بن زاید النھیان نے متحدہ عرب امارات کے 10 سفیروں کوملک کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور دوسرے ممالک کے ساتھ شراکت داری میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے "زاید دی سیکنڈ میڈل” سے نوازا ہے۔
صدر عزت مآب شیخ محمد کی ہدایت پر وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے سفیروں اور بیرون ملک مشنز کے نمائندوں کے وزارت خارجہ میں ہونے والے 18ویں فورم کے موقع پر متحدہ سفیروں کو میڈل پیش کئے۔
اعزازی سفیروں کی فہرست میں آرمینیا میں متحدہ عرب امارات کی سفیر ڈاکٹرناريمان محمد الملا،مالدیپ میں سفیررحمة عبدالرحمن الشامسی، اسرائیل میں سفیرمحمد محمود الخاجہ، قطر میں سفیرشیخ زاید بن خلیفہ بن سلطان بن شخبوط النہیان، آسٹریا میں سفیرحمد علی الکعبی، رومانیہ میں سفیر سلطان محمد العلی، قبرص میں ملک کے سفیر محمد سيف الشحی، فرانس میں متحدہ عرب امارات کی سفیرهند مانع العتيبہ،سنگاپور میں سفیر جمال عبداللہ السویدی اور ترکیہ میں سفیر سعید ثانی الظاہری شامل ہیں۔
شیخ عبداللہ نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی بیرون ملک متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں اور سفارتی مشنز کے لیے مکمل مدد فراہم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا، تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکیں اور دوست ممالک کے ساتھ ترقی یافتہ اور نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے میں مدد کریں۔