21.1 C
Delhi
مارچ 24, 2025
تقریبات

شہر نگاراں "لکھنؤ "کی ایک شام معروف شاعر و صحافی زاہد آزاد جھنڈا نگری "نیپال "کے نام منعقد۔

نیپال جھنڈا نگر میں انجمن ارتقاء اردو ادب تنظیم کے بانی و صدر زاہد آزاد جھنڈا نگری کے اعزاز میں دبستانِ اہل قلم لکھنؤ کے تحت ایک شام زاہد آزاد جھنڈا نگری کے نام سے تقریب و شعری نشست کا انعقاد بر مکان محشر گونڈوی بنٹی اپارٹمنٹ کٹرہ ابوتراب خاں نخاس لکھنؤ میں ہوا۔
جس کی صدارت دبستانِ اہل قلم کے صدر ڈاکٹر مخمور کاکوروی نے کی
نظامت کے فرائض شاعر و صحافی ڈاکٹر ہارون رشید نے انجام دئے
خلیل اختر لکھنوی کی نعت پاک سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں بحیثیت مہمانان خصوصی مجیب صدیقی کرنیل گنجوی، ڈاکٹر افروز طالب،ڈاکٹر ناظم بریلوی نے شرکت کی
اس موقع پر زاہد آزاد جھنڈا نگری کو دبستانِ اہل قلم لکھنؤ کی جانب سے یادگاری نشان پیش کیا گیا اور ڈاکٹر رضوان الرضا نے رداء
(شال پوشی ) کی
زاہد آزاد جھنڈا نگری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ میں کسی شاعر یا ادیب کا اعزاز ہونا ہی اپنے آپ میں کسی اعزاز سے کم نہیں ہے میں دبستانِ اہل قلم کا دلی ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ شرف بخشا-

صدر تقریب ڈاکٹر مخمور کاکوروی نے کہا لکھنؤ ہمیشہ سے ہی اردو اور اردو والوں کی خدمات کے لئے کوشاں رہا ہے دبستانِ اہل قلم اور دیگر ادبی تنظیمیں بھی اس پر عمل درآمد کرتی رہتی ہیں-
دبستانِ اہلِ قلم لکھنؤ کے جنرل سیکرٹری و کنوینر معید رہبر لکھنوی نے سبھی شعراء کا استقبال کیا

پسندیدہ اشعار نذر قارئین ہیں-

سر اس لئے بلند ہے قاتل کے سامنے
جھکتا نہیں ہے حق کبھی باطل کے سامنے
ڈاکٹر مخمور کاکوروی

خزاں رسیدہ ہو گلشن تو رنگ وبو تڑپے
زباں بقید عدو ہو تو گفتگو
تڑ پے ۔
زاھدآزاد جھنڈانگری

جس قدر اٹھتے گئے اس کی حقیقت سے حجاب
اور حیران ہوئے دیدہء حیراں دونوں
مجیب صدیقی کرنیل گنجوی

سمجھ پائے ہیں ان کو اور نہ سمجھیں گے خرد والے
دل عاشق سمجھ لیتا ہے جن مبہم اشاروں کو
ڈاکٹر ناظم بریلوی

کسی سے کیوں کہیں ہم حال دل کا
ہمارا عشق معیاری بہت ہے
ڈاکٹر افروز طالب

دل چاہتا ہے اور بھی کچھ بے تکلفی
لیکن ہے ایک حد ادب درمیان میں
ڈاکٹر ہارون رشید

جانے کتنے سال گزرے ہیں اسی امید میں
وصل ہو جائے گا اس کا غالباً اب کہ برس
ڈاکٹر رضوان الرضا

دولت جنس محبت کی فراوانی نہ پوچھ
کاروبار عشق میں مسرور انبانی ہوں میں
مسرور شاہجہاں پوری

کاٹنی ہے عمر تجھ کو بھی یہیں
شوق سے آب و ہوا مسموم کر
عرفان لکھنوی

ماں باپ کے ہی ہونے سے تھیں گھر میں رونقیں
ماں باپ ختم ہو گئے گھر ختم ہو گیا
معید رہبر لکھنوی

محشر خیال یار متاع حیات ہے
ہاں احتیاط اس کا تصور نکل نہ جائے
محشر گونڈوی

شرکاء میں اکمل شیخ، عمران خان وغیرہ موجود رہے
آخر میں روزنامہ سماج نیوز دہلی کے خصوصی شمارے سعودی عرب "الیوم الوطنی "پر خصوصی نمبر کا اجراء معروف شاعر ڈاکٹر مخمور کاکوروی وزاھد آزاد جھنڈانگری کے بدست ہوا۔
میزبان محشر گونڈوی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا.

Related posts

لڑکیوں کے ساتھ عوامی مقامات پر ہو رہے استحصال کے خلاف ایک بیداری مہم کا اختتام

www.journeynews.in

اننت رادھیکاکے  سنگیت میں پہنچے ٹی۔ 20عالمی کپ کے فاتح کپتان

www.journeynews.in

UAE-ہندوستان کی شراکت داری اقتصادی ترقی کا محرک ہے: المری

www.journeynews.in