30.1 C
Delhi
نومبر 8, 2024
Uncategorized

شی جن پھنگ کا اسٹریٹجک میزائل فورسز کی ڈیٹرنس اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے   جنرل سیکریٹری، چین کے صدر  اور  مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 17 اکتوبر کو  چین کے راکٹ فورس کے ایک بریگیڈ کا معائنہ کرنے کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ عسکری تعمیر کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور  اسٹریٹجک ڈیٹرنس اور حقیقی جنگی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے تاکہ پارٹی اور عوام کی جانب سے مختلف کاموں کو  کامیابی کے ساتھ انجام دیا جا سکے ۔

شی جن پھنگ نے معائنے کے دوران  ہتھیاروں اور سازوسامان کی تکنیکی اور ٹیکٹیکل کارکردگی پر بریفنگ کی سماعت کی  اور افسران اور فوجیوں کے آپریشنل  اور تربیتی امور کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بریگیڈ کی ورک رپورٹ کی سماعت کی اور  اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی تربیت،جنگی تیاری اور فوجیوں کی جنگی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور ملک کی اسٹریٹجک سلامتی اور مرکزی مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا اہم  ہے۔  ضرورت اس بات کی ہے  کہ جدید جنگی صورتحال اور طریقہ کار میں تبدیلیوں کو اپناتے ہوئے  نئے سازوسامان ، نئی مہارتوں اور نئی حکمت عملی سے متعلق تربیت کو مضبوط بنایا  جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاون سہولیات کی تعمیر کو مضبوط بنانا اور حقیقی جنگی صلاحیت تشکیل دینے کے لئے ایک نظام وضع کرنا ضروری ہے۔

Related posts

نئی شروعات کے لیے سنہری موقع :از۔سنت راجندر سنگھ جی مہاراج

www.journeynews.in

بھارت میں اسلامی ریاست کویت کے نئے سفیر مشعل مصطفی الشمالی کا پر جوش خیر مقدم

www.journeynews.in

کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت

www.journeynews.in