متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے خصوصی عشائیہ میں شرکت کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دوستانہ بات چیت کی۔ عزت مآب نے متحدہ عرب امارات اور روس کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے جاری عزم پر عزت مآب صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا اور ملک اور اس کی عوام کی مسلسل خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
روسی صدر نے عزت مآب کے دورے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک لے جانے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔