27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
Uncategorized

جھارکھنڈ میں یو سی سی اور این آر سی نافذ نہیں ہوگا: ہیمنت سورین

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کے لئے سیاسی پارٹیوں کی طرف سے انتخابی مہم پورے زور و شور سے جا ری ہے۔ سیاسی لیڈران کے درمیان زبانی جنگ بھی شروع ہو چکے ہیں۔ اسی ضمن میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت حملہ بولا ہے۔ ہیمنت سورین نے کھلے لفظوں میں کہا کہ جھارکھنڈ میں یو سی سی اور این آر سی نہیں نافذ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’معاشرہ کو توڑنے کی سوچ رکھنے والی بی جے پی کی دال گلنے نہیں دی جائے گی۔

ہیمنت سورین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’یہ کبھی این آر سی تو کبھی یو سی سی لگانے کی بات کرتے ہیں۔ ہم نے بھی کہہ دیا ہے یہاں یو سی سی اور این آر سی کی کوئی بات نہیں ہوگی۔ یہاں صرف بات ہو گی تو ’چھوٹا ناگپور کاشت کاری‘ (سی این ٹی)، ’سنتھال پرگنہ کاشت کاری‘ (ایس پی ٹی) یا پی ای ایس اے (شیڈولڈ علاقوں میں پنچایتوں کی توسیع) قانون کی بات ہو گی۔ کیسے ملک کو توڑو، کیسے ملک اور سماج کو بانٹو۔ ان کا یہی کام رہتا ہے۔ یہ لوگ زہر اگل رہے ہیں اور انہیں آدیواسیوں، مقامی باشندوں، دلتوں یا پسماندہ برادریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے بی جی پی کی تشبیہ ’سوکھے ہوئے درخت‘ سے کی، اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جی پی کا مقصد ہے معدنی دولت کے لئے مقامی باشندوں کو بے گھر کرنا۔

Related posts

آسام نے پھلوں کی پہلی ایئر کارگو شپمنٹ سنگاپور  بھیجی

www.journeynews.in

مکہ مسجد کے امام سعید الرحمن عزیز کے ساتھ ماب لنچنگ کی کوشش

www.journeynews.in

’بھارت بھارتی کا ملک گیر اتحاد مہم کا آغاز، سردار پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر خدمات کو خراجِ عقیدت:

www.journeynews.in