13.1 C
Delhi
دسمبر 12, 2024
تقریبات

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اسٹوڈنٹ ونگ) راجستھان کا سمینار منعقد

طلبا اور اساتذہ میں بہتر تال میل کے لیے ہر کالج میں طبّی کانگریس اسٹوڈنٹ ونگ قائم ہوگی: ڈاکٹر سیّد احمد خاں
جے پور۔ 25 نومبر 2024 (پریس ریلیز)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اسٹوڈنٹ ونگ) راجستھان اسٹیٹ کی جانب سے اسلامک سنٹر، جے پور میں ’’طبیہ کالجوں میں بہتری کے لیے طلبا کا کردار‘‘ عنوان پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد ہوا۔ سمینار کی صدارت ممتاز و بزرگ استاد پروفیسر غلام قطب چشتی نے کی اور نظامت کے فرائض پروفیسر عبدالمجیب نے ادا کیے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر مقامی ایم ایل اے جناب رفیق خاں نے شرکت کی۔ انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلبا میں اگر تحریکی جذبہ ختم ہوجائے تو وہ محض تن آسانی کی زندگی گزارنے کے سوا اور کچھ نہیں کرسکتے۔ جبکہ بہتر سماج کی تعمیر میں تحریکات کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے طلبا ونگ کی تشکیل یقینا باعث مسرت اور طلبا کی کامیابی کی طرف بڑا قدم ہے۔ مہمان ذی وقار کے طور پر پروفیسر سیّد محمد شفیق احمد نقوی، پروفیسر عبدالشکور خاں، پروفیسر ارشاد احمد خاں اور پروفیسر عبدالمجیب وغیرہ نے بھی اپنی تقریر میں طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور طلبا سے مستقل مزاجی کے ساتھ کلاسز میں حاضر رہنے کی تلقین کی۔
پروگرام کی کامیابی پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے سبھی کو مبارکباد دی۔ خاص طور سے پروفیسر غلام قطب چشتی، پروفیسر عبدالمجیب اور ڈاکٹر وصی الرحمن کو تنظیم کی تشکیل اور کانفرنس کے انعقاد میں کلیدی کردار نبھانے کے لیے خصوصی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبا میں بہتر تال میل اور روشن مستقبل کے لیے اسٹوڈنٹ ونگ کا قیام خوش آئند ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ملک بھر کے طبیہ کالجوں میں اسٹونٹ ونگ قائم کی جائے۔ سمینار کے اغراض و مقاصد پر حکیم مولوی محمد سلمان نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضا علی خاں، ڈاکٹر شمیم صدیقی، ڈاکٹر محمد شعیب اجمیری، ڈاکٹر صابر حسین، ڈاکٹر ہارون اور ڈاکٹر زیڈ رحمن وغیرہ کی شرکت قابل ذکر ہے۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر وصی الرحمن نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تیاریاں شروع

www.journeynews.in

جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی میں سشماہی تعطیل شروع

www.journeynews.in

عالمی یوم ماحولیات پرساون کرپال روحانی مشن نے 7500 پودے تقسیم کیے

www.journeynews.in