30.4 C
Delhi
جولائی 17, 2025
تعلیم

تعلیم کو بھارت کی ترقی کے سفر کا مرکز بنے رہنا چاہیے۔ ہردیپ سنگھ پوری

نئی دہلی۔ 15؍جولائی۔ ایم این این۔’’جیسے جیسے ہمارا ملک ترقی کر رہا ہے، ہماری توجہ کا مرکزی نکتہ تعلیم ہونا چاہیے‘‘، یہ بات پیٹرولیم و قدرتی گیس، کے وزیر جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے ہندوستان  میں اسکولی تعلیم: سب کے لیے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کی جانب‘‘ کے عنوان سے کونسل فار سوشیل ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام ایک سیمینار میں کہی۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، اور بھارت کا سفر موجودہ 4 ٹریلین ڈالر کی معیشت سے 2047 تک 35 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا انحصار ذمہ دار اور پیداواری شہریوں کی ایسی نسل کی تربیت پر ہے جو ہمہ گیر، معیاری اور شمولیتی تعلیم کے ذریعے پروان چڑھے۔گزشتہ ڈھائی دہائیوں میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی پالیسی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ 2002 میں واجپئی حکومت کے دور میں تعلیم کے حق (رائٹ ٹو ایجوکیشن) کی آئینی بنیاد مضبوطی سے رکھی گئی، جب 86ویں آئینی ترمیم کے ذریعے 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کو آئین کے آرٹیکل21A کے تحت بنیادی حق قرار دیا گیا۔اس فیصلہ کن اقدام نے ابتدائی تعلیم کو ہدایت کے اصول (ڈائریکٹو پرنسیپل)سے ایک قابلِ نفاذ حق(انفورسی ایبل رائٹ)میں تبدیل کر دیا، جو بالآخر 2009 میں تعلیم کے حق کا قانون(آر ٹی ای ایکٹ )نافذ ہونے کا سبب بنا۔اس تاریخی اصلاحات کے تسلسل کو وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی دوراندیش قیادت میں 2014 سے مزید تقویت ملی، جس میں توجہ کے ساتھ نفاذ اور کئی اہم فلیگ شپ پروگراموں کے ذریعے اس مشن کو آگے بڑھایا گیا۔جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے یو ڈی آئی ایس ای اور اے ایس ای آر رپورٹس سے ماقبل اور مابعد تعلیم کے حق(آر ٹی ای)کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے تعلیمی شعبے میں مودی حکومت کی مسلسل کوششوں کے مثبت نتائج بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ:نوجوانوں کی شرح خواندگی تقریباً 97 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔صنفی خواندگی کے فرق میں نمایاں کمی آئی ہے، جو ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ اور ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ جیسے اقدامات کی بدولت ممکن ہوا۔

Related posts

بی جے پی لیڈر کی ہائی کورٹ میں اپیل – بغیر دستاویزات کے نوٹ بدلنے پر پابندی

www.journeynews.in

UAE-ہندوستان کی شراکت داری اقتصادی ترقی کا محرک ہے: المری

www.journeynews.in

مدرسہ بورڈ کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

www.journeynews.in