33.4 C
Delhi
مارچ 15, 2026
Uncategorized

نانگل (باغپت) میں طبّی کانگریس کا مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

کثیر تعداد میں مختلف امراض میں مبتلا افراد نے استفادہ کیا
باغپت۔ 26 جولائی 2025
ضلع باغپت کے نانگل گائوں میں ڈاکٹر سیّد یاسر کی سربراہی میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ گائوں نانگل کے پردھان جُگل کشور، ڈاکٹر ارُون کمار، ڈاکٹر آنند شرما، ڈاکٹر تابش اور سیّد مہوش نے مشترکہ طور پر کیمپ کو کامیاب بنایا۔ گائوں نانگل کے پردھان نے خوشی کا اظہار کیا اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں اور ضلع صدر طبّی کانگریس باغپت ڈاکٹر سیّد یاسر ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا کہ یہاں عوام الناس کے مفاد میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اترپردیش سے گزارش کرتے ہیں کہ یہاں سرکاری یونانی ڈسپنسری قائم کی جائے۔ کیمپ میں بڑے پیمانے پر عوام نے استفادہ کیا۔
جاری کردہ
(ڈاکٹر سیّد یاسر)
ضلع صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، باغپت (یوپی)
Mobile: 7500350056

Related posts

مہاراشٹر میں سیکڑوں اور سولا پور میں 21 سمر سیول کا تحفہ

www.journeynews.in

ہیرا گروپ کیلئے سپریم کورٹ کا موجودہ حکم اور اس کی حقیقت ڈاکٹر نوہیرا شیخ حق پر ہیں اور ہمیشہ عدالتوں کے حکم کی تعمیل کی ہے

www.journeynews.in

شیعہ قوم کے پورے ملک کے سب سے بڑے مجلسی مجمع میں مولانا یعسوب عباس کا دعوا بے بنیاد کہ میرے باپ نے شیعہ پرسنل لاء بورڈ بنایا تھا. مولانا جسن علی راجانی

www.journeynews.in