30.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
بین اقوامیتقریبات

اسمارٹ فیوچر! چائنا میڈیا گروپ نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز

29 جولائی کو چائنا میڈیا گروپ  کی جانب سے  "اسمارٹ فیوچر – نینی روبوٹ کانفرنس” بیجنگ میں شروع ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ،  آل چائنا ویمنز فیڈریشن کی نائب چیئرپرسن ، سیکرٹریٹ کی  فرسٹ سیکریٹری   ہوانگ شیاؤ وے ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے صدر رن ہونگ بن، اور بزرگوں کے لیے ایسوسی ایشن کے نائب  صدر گاؤ فے نے  تقریب میں شرکت کی.

اس کانفرنس میں "روزمرہ کی زندگی میں روبوٹ انقلاب” پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں مزید روبوٹکس ٹیکنالوجی کو لانا تھا۔ تقریب میں جاری  "نینی روبوٹ انڈسٹری ڈویلپمنٹ ٹرینڈ رپورٹ” میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ نینی روبوٹس کی ترقی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے، جس میں مارکیٹ کا پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کانفرنس کے بعد، چار علاقائی مقامات پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک سالانہ نمائش تکنیکی جدت طرازی اور صنعت کے اطلاق کے منظرناموں کی کامیابیوں کو ظاہر کرے گی۔

Related posts

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اسٹوڈنٹ ونگ) راجستھان کا سمینار منعقد

www.journeynews.in

اننت رادھیکاکے  سنگیت میں پہنچے ٹی۔ 20عالمی کپ کے فاتح کپتان

www.journeynews.in

اچھی کہانی سے علم میں اضافہ ہوتا ہے: ڈاکٹر جی آر کنول

www.journeynews.in