دسمبر 2, 2025
Uncategorized

پروفیسر (حکیم) محمد حسین جعفری کے انتقال پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی تعزیت

پروفیسر (حکیم) محمد حسین جعفری کے انتقال پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی تعزیت
نئی دہلی۔ 28نومبر 2025
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے پروفیسر (حکیم) محمد حسین جعفری کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام دریاگنج، نئی دہلی میں پروفیسر مشتاق احمد کی صدارت میں کیا۔ واضح ہو کہ پروفیسر حسین جعفری کا آبائی وطن سرسی مخدوم پور میں تقریباً 85 سال کی عمر میں 27 نومبر 2025 کو انتقال ہوا اور وہیں بعد نماز جمعہ 28 نومبر کو تدفین عمل میں آئی۔ پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ وہ ایک ذی علم اور باصلاحیت شخص تھے۔ انہوں نے طبّی درس و تدریس کے ساتھ ہی مجلسوں کو بھی رونق بخشی۔ وہ ہمیشہ طلبا و اساتذہ کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کرتے تھے۔ یہی وجہ تھی وہ بہت مقبول تھے۔ خاص طور سے راجپوتانہ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جے پور میں اپنی زندگی طبّی درس و تدریس میں صرف کی۔
ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میرا تقرر 1988-89 میں بحیثیت لیکچرر شعبہ منافع الاعضا، راجپوتانہ یونانی میڈیکل کالج جے پور میں ہوا، اس وقت وہ پروفیسر کی حیثیت سے سینئر اساتذہ میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے کالج میں دورانِ ملازمت میری بہت مدد کی۔ وہ راجستھان پبلک سروس کمیشن میں یونانی ایکسپرٹ تھے۔ یہ حسن اتفاق تھا کہ میں بھی راجستھان پبلک سروس کمیشن میں ایکسپرٹ بنایا گیا۔ اسی وجہ سے کئی مرتبہ پبلک سروس کمیشن، اجمیر میں ہم دونوں ساتھ تھے۔ وہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی سرگرمیوں سے بہت متاثر تھے اور ہمارا حوصلہ بڑھاتے تھے۔
پروفیسر غلام قطب چشتی، الحاج انیس احمد علوی، پروفیسر سیّد پرویز میاں وارثی، پروفیسر ارشاد احمد خاں، پروفیسر محمد اعظم انصاری، پروفیسر سیّد شفیق احمد نقوی، ڈاکٹر محمود احسن صدیقی، پروفیسر عبدالمجیب، چودھری محمد منور خاں اور حکیم محمد مزمل انصاری وغیرہ نے بھی اظہار تعزیت کیا اور اُن کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے جمع کئے 641کروڑ روپئے ہیرا گروپ نے سپریم کورٹ سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کیا

www.journeynews.in

بیت العلوم سرائے میر ترقی کے شاہراہ پر

www.journeynews.in

انڈو نیپال ویڈنگ سمٹ 2023 کا کھٹمنڈو میں آغاز ہوا

www.journeynews.in