جنوری 10, 2026
تقریبات

مدرسہ اقراء دارالحدیث، پپراٸیچ، گورکھپور میں ایک روح پرور تقریب

پپراٸیچ (گورکھپور):
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 20 دسمبر 2025 بروز ہفتہ مدرسہ اقراء دارالحدیث، پپراٸیچ، گورکھپور میں ایک روح پرور اور بابرکت تقریب منعقد ہوئی، جس میں 13 سالہ طالبِ علم عبدالعظیم ابن مختار احمد، ساکن باگھا نے قرآنِ کریم کا حفظ مکمل کر کے اپنے والدین کا نام روشن کیا۔
اس موقع پر مدرسہ اقراء دارالحدیث میں خوشی و مسرت کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ دور و نزدیک سے آئے ہوئے معزز مہمانوں نے ننھے حافظ کی شاندار کامیابی پر اسے انعامات سے نوازا، اس کی حوصلہ افزائی کی اور ڈھیروں دعاؤں سے سرفراز کیا۔
تقریب میں خصوصی مہمانوں کے طور پر ڈاکٹر عمران، ایم ڈی کامران، سہیب احمد قریشی، ریاض احمد، ایاز ملک، رفیع الدین ملک، عالم خان، فیروز خان (صحافی)، سمیع اللہ، صفی اللہ، مشیر احمد، ایم ڈی عمران خان، سید ساجد صاحب، ریحان صاحب اور فرمان انصاری موجود رہے۔
وہیں مدرسہ کے اساتذہ میں حافظ توقیر فیضی، مدرسہ کے ناظم، پپراٸیچ گورکھپور کے مشہور صحافی شمشاد ملک، اقبال احمد (صدر مدرسہ) اور محمد آصف صاحب بھی اس باوقار تقریب میں شریک رہے۔
تمام حاضرین نے عبدالعظیم کی دینی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ننھے حافظ کو علم و عمل کی دولت سے مالا مال فرمائے اور دینِ اسلام کی خدمت کے لیے قبول فرمائے۔
آخر میں دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔

Related posts

پھنگ لی یوان کی گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن کی معاون تقریب "ڈیجیٹل انٹیلی جنس امپاورمنٹ آف ویمن اینڈ گرلز اچیومنٹ ایگزبیشن ” میں شرکت

www.journeynews.in

  پی ایم مودیورلڈ فوڈ انڈیا 2023- کا افتتاح کریں  گے

www.journeynews.in

اوقاف کی مقبوضہ زمینوں کو وقف بورڈ میں کیا جائے گا شامل

www.journeynews.in