بیجنگ وقت کے مطابق 13 جنوری کی رات 11 بج کر 25 منٹ پر، چین نے ہائی نان کمرشل اسپیس لانچ سائٹ سے لانگ مارچ-8 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لئے نچلے مدار کے 18ویں گروپ کےسیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کیے۔ تمام سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں داخل ہو گئے، اور یہ لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔
