Uncategorized

جدہ میں خلیج تعاون کونسل اور وسط ایشیاکی پانچ ریاستوں کا پہلا سربراہ اجلاس

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک کا سربراہ اجلاس بدھ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوگیا ہے۔

اجلاس میں جی سی سی میں شامل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عُمان اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، کرغزستان اور قزاقستان کے سربراہان شریک ہیں اور ان کے درمیان اس نوعیت کا یہ پہلا سربراہ اجلاس ہے۔اس کے آغاز میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس جی سی سی اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت ہماری دنیا کو درپیش چیلنجز اجتماعی کارروائی اور عمل کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔ انھوں نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی کوشش کی حمایت پر وسط ایشیائی ممالک کی تعریف کی۔

ترکمانستان کے صدر اجلاس میں تقریر کررہے ہیں۔
ترکمانستان کے صدر اجلاس میں تقریر کررہے ہیں۔

Related posts

کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز

www.journeynews.in

دربھنگہ ایمس کی زمین کو مسترد کرنے کو متھلا کے لیے بڑا نقصان:انتخاب عالم

www.journeynews.in

شیوراج سنگھ چوہان نے شہری اراضی کے ریکارڈ کے سروے-ری سروے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کیا

www.journeynews.in