ستمبر 16, 2025
Uncategorized

جدہ میں خلیج تعاون کونسل اور وسط ایشیاکی پانچ ریاستوں کا پہلا سربراہ اجلاس

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک کا سربراہ اجلاس بدھ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوگیا ہے۔

اجلاس میں جی سی سی میں شامل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عُمان اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، کرغزستان اور قزاقستان کے سربراہان شریک ہیں اور ان کے درمیان اس نوعیت کا یہ پہلا سربراہ اجلاس ہے۔اس کے آغاز میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس جی سی سی اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت ہماری دنیا کو درپیش چیلنجز اجتماعی کارروائی اور عمل کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔ انھوں نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی کوشش کی حمایت پر وسط ایشیائی ممالک کی تعریف کی۔

ترکمانستان کے صدر اجلاس میں تقریر کررہے ہیں۔
ترکمانستان کے صدر اجلاس میں تقریر کررہے ہیں۔

Related posts

ہمیں ایک ‘ اسپیس کلچر’ تیار کرنے کی ضرورت ہے

www.journeynews.in

بھارت۔ جاپان شراکت داری بھائی چارے، جمہوریت اور اقتصادی تعاون میں جڑی ہوئی ہے۔ پیوش گوئل

www.journeynews.in

چینی دفاعی صنعت کے سربراہ لیو ویڈونگ مبینہ بدعنوانی کے الزام میں زیر تفتیش

www.journeynews.in