20.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
حج اور عمرہ

عمرہ زائرین کو پرسکون انداز میں عمرہ کےمناسک ادا کرنے چاہئیں: وزارت حج

کل بدھ کو سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں عمرہ زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ عمرہ ادا کرتے وقت پرسکون انداز میں عبادت کریں۔وزارت حج نے ’ٹویٹر‘ سائٹ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ "آپ کو سکون، اطمینان اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے خاص طور پر بھیڑ والی جگہوں پر پرسکون انداز میں رہنا۔”وزارت حج نے اس حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث پاک بیان کی جس میں آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ "اے لوگو، پرسکون رہو”۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے عازمین کو روز مرہ حالات کے مطابق ضروری مشورے دیئے جاتےہیں۔ اس ضمن میں حال ہی میں وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ گرمیوں کے دنوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں۔ خود کو گرمی سے بچائیں۔

Related posts

سعودی عرب نے 160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج کی میزبانی کی تیاری کرلی

www.journeynews.in

وزارت اطلاعات یونیفائیڈ حج میڈیا آپریشن سینٹر کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر حج میڈیا فورم کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کی تیاری کر رہی ہے۔

www.journeynews.in

’یوم عرفہ‘ پرمکہ کی خواتین کی کعبہ شریف میں حاضری کی روایت کرونا کے بعد پھرزندہ ہوگئی

www.journeynews.in