31.4 C
Delhi
مارچ 11, 2026
پریس ریلیز

ڈاکٹر عبیداللہ بیگ صوبہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں ’یو ڈی او‘ کے صدر نامزد

نئی دہلی۔ 9 اگست 2023
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او) کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے چنئی کے عالمی شہرت یافتہ یونانی ڈاکٹر عبیداللہ بیگ کو صوبہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا صدر نامزد کیا ہے۔ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ چنئی کے رہنے والے ہیں اور وہیں ان کا مطب بھی ہے۔ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ طبّی دنیا میں بہت معروف ہیں اور مفت میں مشورہ اُن کا شوق ہے۔ وہ طب یونانی کو عام کرنے کے مقصد سے بیرون ممالک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ یونائیٹڈ نیشن میں ’انٹرنیشنل امبیسڈر فار پیس‘ بھی ہیں۔ اُمید کی جاتی ہے کہ ڈاکٹر بیگ اردو کی ترویج و ترقی کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دیں گے۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، نئی دہلی

Related posts

ریلائنس فاؤنڈیشن نے 10 نکاتی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا

www.journeynews.in

شعیب الرحمن عزیز کی کتاب ”ہندوستان میں سلطنت مغلیہ کا دور “اشاعت ثانیہ کا اجراء مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے معتبر مکتبہ ’الفہیم ‘ مﺅ ناتھ بھنجن نے شائع کی

www.journeynews.in

AIMEP تلنگانہ میں تمام 119 سیٹوں پر مقابلہ کیلئے تیار  ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پارٹی کارکنان سے ہر فرد تک پہنچنے کی ہدایت

www.journeynews.in