Uncategorized

جنوبی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 25 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

کل ہفتہ کی شام فلسطینی نیوز ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں اور توپ خانے کی بمباری میں نصیرات اور مغازی کیمپوں، وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے الزوائدہ اور جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں گھروں کو نشانہ بنایا اور اس دوران 25 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میں ایک مکان پر بمباری میں کم سے کم تین فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ پر بمباری میں 6 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی ایجنسی نے نشاندہی کی کہ وسطی غزہ کی پٹی میں الزوائدہ کے علاقے میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ رفح پر اسرائیلی بمباری میں ہونے والی ہلاکتیں اور زخمی اس کے علاوہ ہیں۔

Related posts

شکرانے کا دن سنت راجندر سنگھ جی مہاراج

www.journeynews.in

بھارت اور فجی نے بحری سلامتی اور دفاعی شعبہ میں وسیع تعاون کا اعلان کیا

www.journeynews.in

جمعیت یوتھ کلب امروہہ پانی پلانا باعث اجر و ثواب اور صدقہِ جاریہ ہے،مولانا محمد زبیر

www.journeynews.in