32.6 C
Delhi
اگست 15, 2025
بین اقوامی

ترکیہ سیاحتی میدان میں دنیا کے پہلے 5 ممالک میں شامل ہے، وزیر ثقافت و سیاحت

وزیر ثقافت  و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے کا کہنا ہے کہ  "ترکیہ  سیاحتی میدان میں  دنیا کے پہلے  5  ممالک میں شامل ہے۔ ہم 60 ملین سیاحوں کے ہدف کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہے ہیں تو   ہمارا ہدف  60 بلین ڈالر کی آمدنی ہے۔”

وزیر ایرسوئے نے غازی انتپ کلچرل روڈ فیسٹیول کے پریس لانچ کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ ہم ملک میں ٹورزم سیزن  کو 12 ماہ تک بڑھانے اور عالمی سیاحت  میں مزید حصہ حاصل کرنے کے  ہدف کے ساتھ سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا ” ہماری کوششوں کے نتیجے میں  آج ترکیہ  عالمی سیاحت کے حوالے سے دنیا کے  چوٹی کے  5  مماِلک  میں شامل ہے۔ 2002 میں ہمارے ملک میں 13 ملین سیاح آئے تھے اور شعبہ سیاحت سے ہمیں 12 بلین ڈالر کی آمدنی  حاصل ہوئی تھی۔ آج ہم 60 ملین سیاحوں کے ہدف کی طرف ثابت قدمی سے  آگے بڑھ رہے ہیں تو  ہمارا  ہدف 60 بلین ڈالر کی آمدنی ہے۔

Related posts

جے شنکر نے برونائی کے ساتھ 40 سال کے سفارتی تعلقات پر لوگو لانچ کیا

www.journeynews.in

ہندوستان ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے۔ حاجی سید سلمان چشتی

www.journeynews.in

ہندوستان کی حمایت کے سبب اقتصادی بحران سے بچ گیا تھا سری لنکا۔ صدر وکرماسنگھے

www.journeynews.in