32.6 C
Delhi
اگست 20, 2025
بھارتخبریں

جموں و کشمیر میں ’انڈیا اتحاد‘ نے لہرایا فتح کا پرچم

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں والی اسمبلی کے لیے ہوئے انتخاب کا نتیجہ آج برآمد ہو گیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر سبھی سیٹوں کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور ’انڈیا اتحاد‘ نے اکثریت کے لیے ضروری 46 سیٹوں کا نمبر بہ آسانی پار کر لیا ہے۔ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے اس اتحاد نے 49 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر بی جے پی اور پی ڈی پی کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی سرگرمیاں بھی شروع کر دی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر فاروق عبداللہ نے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔انتخابی نتیجہ کا سرسری جائزہ لیا جائے تو نیشنل کانفرنس نے 42، کانگریس نے 6 اور سی پی آئی ایم نے ایک سیٹ حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے جن 29 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، وہ سبھی جموں علاقہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ جموں میں 43 اسمبلی سیٹیں ہیں جن میں سے 29 پر بی جے پی نے، 8 پر انڈیا اتحاد نے اور 6 پر دیگر نے قبضہ کیا۔ کشمیر علاقہ کی 47 سیٹوں میں انڈیا اتحاد نے 41، پی ڈی پی نے 3 اور دیگر نے 3 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری کہی جائے گی کہ ڈوڈہ سے ان کے امیدوار مہراج ملک نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مہراج ملک نے بی جے پی امیدوار گجے سنگھ رانا کو 4538 ووٹوں سے شکست دی۔

Related posts

نوجوانوں کو ملک کا ثقافتی سفیر بننا چاہئے۔  گجیندر سنگھ شیخاوت

www.journeynews.in

مجرم درندوں کیلئے سخت سے سخت سزا کا قانون پاس ہو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا مدھیہ پردیش سانحہ پر سخت رد عمل

www.journeynews.in

سیّد احمد خاں اور عارف اقبال جیسے لوگوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ میں اپنا سرگرم رول ادا کیا ہے: حقانی القاسمی

www.journeynews.in