Delhi

جی ایس ٹی ایک تاریخی اصلاح ہے، جس نے ہندوستان کے اقتصادی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے۔ مودی

نئی دہلی۔یکم جولائی۔ ایم این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی متعارف کرائے جانے کے آٹھ سال بعد یہ ایک تاریخی اصلاح ہے، جس نے ہندوستان کے اقتصادی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ تعمیل کے بوجھ کو کم کرکے ، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے اس سے کاروبار کرنے میں آسانی میں بہت بہتری آئی ہے۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:”اس کے متعارف ہونے کے آٹھ سال بعد ، جی ایس ٹی ایک تاریخی اصلاح کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے ہندوستان کے اقتصادی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے ۔تعمیل کے بوجھ کو کم کرکے ، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے  اس نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہت بہتر بنایا ہے ۔جی ایس ٹی نے اقتصادی ترقی کے لیے ایک طاقتور انجن کے طور پر بھی کام کیا ہے ، جبکہ ہندوستان کے بازار کو مربوط کرنے کے اس سفر میں ریاستوں کو مساوی شراکت دار بنا کر حقیقی تعاون پر مبنی وفاقیت کو فروغ دیا ہے ۔

Related posts

صدر جمعیۃ علماء یوپی حضرت مولانا عبدالرب اعظمی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

www.journeynews.in

ریلائنس پرالی سے ایندھن پیدا کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی

www.journeynews.in

بھارت مستقبل کا گروتھ انجن ہوگا۔  دھرمندر پردھان

www.journeynews.in