ستمبر 2, 2025
Delhi

جلسہ جشن عید میلادالنبیؐ کا انعقاد۔۔سیرت نبیؐ کو زیادہ سے زیادہ پڑھیں اور اس پر عمل کریں:مولانا محمد مسلم

لونی غازی آباد 31اگست 2025(عوام ایکسپریس)جمعتہ علماء ہند حلقہ پوجا کالونی غازی آبادکی جانب سے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد مکی مسجد خوشحال پارک لونی غازی آباد میں ہوا۔عید میلادنبی ؐکے موقع پر جمعتہ علماء حلقہ پوجا کالونی نے یہ شاندار جلسہ کا اہتمام کیا۔جمعتہ علماء لونی کے حافظ شاہد اعظمی کی کوششوں سے یہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم بہت کامیاب رہا۔ حافظ شاہد اعظمی کی دعوت پر لونی اور دہلی کے معروف علماء دین نے شرکت کی اور سیرت نبیؐ پر جلسہ کو خطاب کیا۔ جلسہ کی صدارت جمعتہ علماء ہند دہلی کے صدر مولانا محمد مسلم نے جبکہ مہمان خصو صی مولانا آصف محمود نے شرکت کی۔
جلسہ سیر ت النبی ؐ کا آغاز قاری دلشاد کیقرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔جلسہ کے مہمان خصوصی مولانا آصف محمود نے خطاب کیا اور نعت پاکؐ کی فضیلت سننے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنے پر زور دیا۔مولانا آصف نے سیرت نبیؐ کی حیات مبارکہ پر تفصیل سے بیان کیا اور بے حد اچھے انداز میں نبیؐ کے بچپن اور جوانی اور دعوت دین کی سیرت کو بیان کیا۔مولانا آصف محمود نے عوام سے اپیل کی کی سیرت نبیؐ کے بارے میں پڑھیں اور اس پر عمل کریں اور سنت کے مطابق زندگی گزاریں۔اس کے بعد حافظ عادل نے نعت پاکؐ پیش کیا۔ساتھ ہی جلسہ کی صدارت کر رہے جمعتہ علماء ہند دہلی کے صدر مولانا محمد مسلم نے بھی عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادے پور فائل فلم کے حوالے سے کہا کہ اس فلم میں نبیؐ کی شان میں گشتاخی ہے اوربے حد بے حودہ چیزیں شامل ہے جو ایک مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنے نبیؐ کی شان میں کی گئی گشتاخی کبھی برداشت نہیں کرسکتا۔اس فلم کے خلاف جمعتہ علماء ہند نے سپریم کورٹ گئی اور اس پر روک لگی۔مولانا مسلم نے جمتہ علماء ہند کے کاموں کے بارے میں بتایا۔کورونا جیسے حالات میں واحد ایسی تنظیم تھی جو لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرنے میں آگے رہی۔مولانا محمد مسلم نے سیرت النبیؐ کی سیرت پر کہا کہ جب نبیؐ دنیا میں تشریف لائے اس بہت بے حیائی اور برائی تھی۔اللہ کے نبی ؐ نے بچپن سے ہی عدل اور انصاف کا پیغام دیا ہے۔آپ سبھی زیادہ سے زیادہ سیرت نبیؐ کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں۔
اس کے بعد قاری مستقیم نے نبیؐ کی شان میں نعترسولؐ پیش کیا۔ نبی ؐ کی سیرت کے حوالے سے مفتی فرقان نائب صدر جمعتہ علماء لونی نے بہت عمدہ تقریر پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سیرت کو اچھی طرح سمجھ لیں اور اپنا محاسبہ کریں اور آخرت کی تیاری کر لیں میدان محشر میں رسوا نہ ہونا پڑے۔صراط المستقیم کیا ہے اس کی فضیلت بیان کیا۔قرآن شریف نے اس عظیم ہستی محمدؐ کے بارے میں بیان کیا ہے۔ انہوں نے سورہ یٰسین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے قرآن کریم کی قسم کھائی جو کتاب سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب اور سے زیادہ حکمتوں سے بھری ہوئی کتاب ہے۔اس کتاب کے مقابلے دنیا بھر میں نہ کوئی کتاب آئی اور نہ آئے گی۔یہ عظیم کتاب قرآن کریم کے مرتبہ کو جاننے کی کوشش کی جائے تو ہم اس کے عظیم مقام اور مرتبہ کو بیان کرنے کا حق ادا نہیں کر سکتے۔جس کتا ب کو اللہ تعالیٰ نے اتنا بڑا مقام عطا کیا ہو کی جس مہینے میں قرآن نازل ہوا وہ مہنیہ سب سے افضل،جس دن میں نازل ہوا وہ دن افضل اور جس مقام پر نازل ہوا وہ مقام سب سے افضل اور جس دل پر یہ قرآن کریم اتارا گیا وہ دل سب سے افضل۔اللہ نے اسی عظیم کتاب کی قسم کھائی کہ بے شک آپ اللہ کے پیغمبرؐ ہیں آپ صراط المستقیم پر ہیں۔دنیا کے اندر جتنے بھی نظریات ہیں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ اپنے اپنے راستے کو صحیح راستہ بتاتے ہیں۔لیکن ہم کیسے پتا لگائیں کی کون سا راستہ صحیح ہے۔کائنات کو بنانے والا اور چلانے والا جس راستے کو کہا ہے کہ یہ صراط المستقیم ہے تو یقینی وہ راستہ صراط المستقیم ہے ہمیں ماننا کہنا پڑے گا کہ یہ راستہ سیدھا راستہ ہے۔ہمیں مسلسل صراط المستقیم پر چلنے کے دعا ء کرتے رہنا چاہئے۔اسی راستے پر چلنے والوں پراللہ رب العالمین کی طرف سے انعامات کی بارش ہونگی۔جمتہ علماء ہند لونی کے جنرل سکریٹری مولانا عامر نے جلسے سے خطاب میں سیرت نبیؐ کیا اس کے بعد جمعتہ علماء کی تاریخ اور اس تعارف پیش کیا۔جمعتہ علماء ہند کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء کا سب سے اہم کام مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ جو بے گناہ قید ہیں ان کا کیس لڑتی ہے اور آپ دیکھتے ہیں کہ کوئی 15سال تو کوئی 20سال بے گناہ قید رہا اور جمیعت کی کوشش سے وہ بری ہوا۔بلڈوزر کے خلاف جمعتہ علماء ہند نے ہائی کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک آوازاٹھائی جس کا نتیجہ ہے کہ آجکل اس پرکچھ جگہ روک لگ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعتہ علماء پوری طرح مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے قاری فیض الدین جمعتہ علماء کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ علماء بہت اچھا کام کر رہی ہے۔جمعتہ کو ہر گھر اور ہر فرد تک پہونچانے کی ضرورت ہے۔اس کے بعد قاری دلشاد نے ترنم میں نعت باک صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا۔
جلسہ کی نظامت کے فرائض قاری عرفان نے کیا۔جلسہ سیرت النبی ؐ بے حدکامیاب رہا اور اس جلسے میں لونی خوشحال پارک اور اعتراف کے علماء کرام، ائمہ مساجد،مدرسین مدارس،اور علاقے کے ذمہ داران پیش پیش رہے۔جلسہ کا اختتام مولانا محمد مسلم صدر جمعتہ علماء دہلی کے دعاء پر ہوا۔

Related posts

سومناتھ کی منہدم مساجد ودرگاہوں کی زمین کسی تیسرے فریق کو الاٹ نہیں کی جائے گی

www.journeynews.in

ماب لنچنگ میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے

www.journeynews.in

وزیر خارجہ جے شنکر 15 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

www.journeynews.in