ستمبر 16, 2025
Delhiپریس ریلیزخبریں

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے صوبائی صدور اور جنرل سکریٹریز کا اعلان

نئی دہلی۔ 15 ستمبر 2025
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے حسب ضابطہ تنظیم ہذا کے صوبائی صدور اور جنرل سکریٹریز کا اعلان کیا ہے، ان میں ڈاکٹر شکیل احمد (دہلی) صدر، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی (دہلی) جنرل سکریٹری، ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (راجستھان) صدر، پروفیسر سیّد عبدالمجید (راجستھان) جنرل سکریٹری، ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز (اترپردیش) صدر، ڈاکٹر محمد اکمل بارہ بنکوی (اترپردیش) جنرل سکریٹری، ڈاکٹر مشتاق مقادم (مہاراشٹر) صدر، ڈاکٹر محمد عظیم بیگ (مہاراشٹر) جنرل سکریٹری، ڈاکٹر ندیم عثمانی (مہاراشٹر) کنوینر، ڈاکٹر سیّد ظفر حسن (مدھیہ پردیش) صدر، ڈاکٹر عظیم خاں (مدھیہ پردیش) جنرل سکریٹری، ڈاکٹر عتیق احمد خاں (تلنگانہ) صدر، حکیم محمد حسام الدین طلعت (تلنگانہ) جنرل سکریٹری، حکیم مرزا صفی اللہ بیگ (تلنگانہ) کنوینر، ڈاکٹر اکبر شرگائونکر (گجرات) صدر، ڈاکٹر محمد یاسر قریشی (گجرات) جنرل سکریٹری، ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی (بہار) صدر، ڈاکٹر قمرالدین ذاکر (ہریانہ) صدر، پروفیسر محمد اسداللہ (مغربی بنگال) صدر، ڈاکٹر محمد صفدر اسمٰعیل (مغربی بنگال) جنرل سکریٹری، حکیم محمد اشرف لون (جموں اینڈ کشمیر) صدر، ڈاکٹر محمد یوسف دینتھو (جموں اینڈ کشمیر) جنرل سکریٹری، ڈاکٹر الیاس مظہر حسین (ہماچل پردیش) صدر، ڈاکٹر محمد اسلم شیرخاں (ہماچل پردیش) جنرل سکریٹری، ڈاکٹر امینہ یاسمین (کرناٹک) صدر، ڈاکٹر روبینا انصاری (چھتیس گڑھ) صدر، ڈاکٹر مطیع اللہ مجید (اتراکھنڈ) صدر، ڈاکٹر فقیہ الدین (منی پور) صدر، ڈاکٹر شبیر احمد انصاری (آسام) صدر۔
اس کے علاوہ پنجاب، تمل ناڈو، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے صدور کے ناموں کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔ پروفیسر مشتاق احمد نے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (یوتھ ونگ)کا قومی صدر ڈاکٹر طیب انجم اور جنرل سکریٹری کے لیے ڈاکٹر اعجاز علی قادری کو نامزد کیا ہے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (فارمیسی ونگ) میں حکیم ارباب الدین کو قومی صدر اور ڈاکٹر عزیر بقائی کو جنرل سکریٹری اور حکیم نعیم رضا قومی سکریٹری جبکہ پروفیسر ایم اے فاروقی آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (ٹیکنکل ونگ) کے قومی صدر اور ڈاکٹر ایم یو اظہر (علیگ) کو قومی جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں اس امر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 36 سال سے تسلسل کے ساتھ اور بہت ہی منظم طور پر خالص رضاکارانہ جذبہ کے تحت تنظیم کا سفر جاری ہے اور ملک بھر میں ہمارا مضبوط نیٹ ورک ہے جس کی مدد سے ہم کامیابی کی طرف بڑھتے ہوئے اپنا گول حاصل کر رہے ہیں۔

Related posts

مستقبل کی صنعتوں کیلئےمزید’’ ایکسپلوریشن مشن ‘‘چلائے جائیں گے۔ وزیراعظم

www.journeynews.in

وقف ترمیمی بل بلاتاخیر واپس ہو

www.journeynews.in

جدت، شمولیت، پائیداری اور اعتماد ٹیکنالوجی کی حکمرانی کے لیے ہندوستان کے رہنما اصولوں کا بنیادی حصہ ہے۔ سندھیا

www.journeynews.in