وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں منعقدہ عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی کیلئے آج ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ دستے کی ستائش کی ۔ ہندوستان نے ان مقابلوں میں اپنے اب تک کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی تمغوں سمیت کل 22 تمغے حاصل کیے ، جو ملک کے پیرا اسپورٹس کے سفر میں ایک نیا سنگ میل ہے ۔ جناب مودی نےہندوستان میں پہلی بار اس باوقار عالمی تقریب کی میزبانی کئے جانے پر بھی فخر کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
‘‘ہمارے پیرا ایتھلیٹس کی تاریخی کارکردگی!
اس سال کی عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بہت خاص رہی۔ ہندوستانی دستے نے اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی تمغوں سمیت 22 تمغے جیتے ۔ ہمارے کھلاڑیوں کو مبارکباد ۔ ان کی کامیابی کئی لوگوں کو تحریک دے گی ۔ مجھے اپنے دستے کے ہر رکن پر فخر ہے اورمیں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔
دلی میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا بھی ہندوستان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں شامل تقریباً 100 ممالک کے ایتھلیٹس اور سپورٹ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’