37.4 C
Delhi
جون 12, 2026
Delhi

’یو ڈی او‘ کی مشترکہ میٹنگ میں راج بھاشا ہندی کے ساتھ دوسری راج بھاشا اردو اور دیگر علاقائی زبانوں کے فروغ کا مطالبہ

نئی دہلی۔ 16 جون 2023
اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او) کے زیراہتمام دہلی کی دوسری انجمنوں کی مشترکہ میٹنگ کانگریس یوتھ لیڈر علیم انصاری کی صدارت میں دریاگنج، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں راج بھاشا ہندی کے ساتھ دوسری راج بھاشا اردو اور دیگر علاقائی زبانوں کے فروغ کا مطالبہ کیا گیا۔ میٹنگ میں عصرحسن انصاری، آفتاب عالم، شمشاد علی مسعودی، شان محمد، مولانا عبدالرشید، رضوان خاں، عمران رضا (دبنگ) اور رینو چوہان وغیرہ نے اظہار خیال کیا۔ شرکاء نے خاص طور سے دہلی اردو اکیڈمی کی جلد از جلد تشکیل کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی برسوں سے بند پڑے اردو لرننگ سنٹرز کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اسی طرح مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کی تشکیل میں مزید تاخیر نہ ہونے دی جائے اور اردو کے اس قومی ادارے کو اس کے شایان شان ترقی دی جائے تاکہ ملک میں واحد اردو کے فروغ کے لیے قائم اس ادارے کے ذریعے اردو کی ترویج و اشاعت میں مزید اضافہ ہو۔ تمام شرکاء کا شکریہ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ادا کیا۔

Related posts

سرکار اور پولس انتظامیہ عدالت بننے سے باز رہے۔ ملوث افسران جوابدہ ہوں گے اور ان سے مکان کا معاوضہ بھی لیا جائے گا۔ بلڈوزر کارروائی پر سپریم کو رٹ کا فیصلہ

www.journeynews.in

جمعیۃ کی طرف سے سنبھل میں ہر متاثرہ خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

www.journeynews.in

ہیرا گروپ سرمایہ کاروں کا ملک کے اعلیٰ عہدیداروں کو خط انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی غیر قانونی نیلامی کیخلاف احتجاج

www.journeynews.in