32.1 C
Delhi
اپریل 29, 2026
Delhi

دہلی کے پیتم پورہ میں گھر میں آگ لگنے سے چار خواتین سمیت 6 افراد جان بحق

دہلی کے پیتم پورہ علاقے میں جمعرات کو گھر میں آگ لگنے سے چار خواتین سمیت چھ افراد جان بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص جھلس گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ گھر میں موجود لوگوں کو باہر نکلنے کا بھی موقع نہیں ملا۔ کچھ لوگوں نے چھت پر جا کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں سے بمشکل آگ پر قابو پایا۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ کے مطابق، رات 8.07 بجے زیڈ پی بلاک، پیتم پورہ علاقے سے ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ 4 منزلہ عمارت کی بالائی منزل اور پہلی منزل پر لگی۔ گرگ نے کہا کہ ہم نے سات لوگوں کو گھر سے نکالا اور انہیں اسپتال لے گئے۔ دہلی پولیس کے ڈی سی پی جتیندر مینا نے حادثہ میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے چار خواتین اور دو مرد ہیں۔ پولیس مہلوکین اور جھلس جانے والے لوگوں کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ عمارت میں رہنے والے تمام لوگ کرایہ دار تھے۔

Related posts

بھارت۔ یوروپییونین کے بیچتجارتی معاہدہمشترکہ خوشحالی کا بلیو پرنٹ۔ مودی

www.journeynews.in

قرآن پاک نے متنوع پس منظر کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا ہے : ڈوبھال

www.journeynews.in

وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی

www.journeynews.in