ستمبر 14, 2025
خبریں

ممتاز ترقی پسند ادیب و شاعر ڈاکٹر علی عباس امید کی وفات. ادبی حلقوں میں غم کی لہر.

الہ آباد. شہر کے معروف خطیب اہل بیت مولانا کاظم عابدی کے برادرِ بزرگ اور عظیم ترقّی پسند ادیب و شاعر ڈاکٹر علی عباس امید مرحوم بھوپال میں قضا کر گئے ، انکی عمر تقریباً 78 سال تھی، اُنکا وطن غازی پور تھا اور حکومت مدھ پردیش میں ایک اعلٰی منصب سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ وہیں سکونت اختیار کر لی تھی، ڈاکٹر امید مرحوم کو نظم و نثر پر یکساں قدرت تھی اور تقریباً دو درجن سے زائد کتابوں کے مصنف تھے. انمیں نگارِ غالب، لہو لہو ،آفاقی المیہ، مہتی دیوتا، پتھروں کا شہر، برگزیدہ، پروانے کی خاک اور اسپرے وغیره اہم ہیں، اُنہیں اُردو، فارسی عربی ، انگریزی اور ہندی زبانوں پر عبور تھا اور متعدد انعامات سے سرفراز ہوئے۔ اردو زبان کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے. نیز مذہبی و سماجی امور میں بھی سرگرم تھے. شہر بھوپال میں قصرِ حسینی نامی امام باڑے کی تعمیر کرائی. ڈاکٹر علی عباس مرحوم نے اپنے وقت کے جید علماء مولانا سید وصی محمد مرحوم مدرس اعلٰی مدرست الواعظین لکھنؤ اور مولانا سید علی نقی مجتھد علیگڑھ سے کسبِ فیض کیا۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں دورانِ تعلیم یونیورسٹی کی علی سوسائٹی کے سیکریٹری بھی تھے۔ انکی رحلت پر گورنر ، وزیرِ اعلٰی مدھ پردیش، سابق وزرائے اعلیٰ دگویجی سنگھ، کمل ناتھ کے علاوہ مختلف سرکردہ شخصیات پروفیسر زرینہ زرّیں کلکتہ، پروفیسر مہتاب حیدر نقوی علیگڑھ، پروفیسر علی حیدر الہ آباد پروفیسر اصغر اعجاز قائمی علیگڑھ، پروفیسر رضا عباس ،مولانا سید شمیم الحسن مجتھد بنارس اور مولانا سید جواد حیدر جوادی مجتھد الہ آباد وغیرہ نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ پسماندگان میں ماشاء اللہ بھرا پورا کنبہ ہے

Related posts

بین المذاہب وفد کی اجمیر شریف میں حاضری، سیلاب متاثرین اور قومی یکجہتی کے لیے دعا

www.journeynews.in

مدارس پر بحران کے بادل اب ٹل گئے ہیں: محمد سہیل اختر

www.journeynews.in

بھارت دنیا میں اے آئی پر مبنی قیادت کی تبدیلی میں سب سے آگے۔ مائیکروسافٹ رپور ٹ

www.journeynews.in