42.7 C
Delhi
جون 8, 2026
Delhi

کسی بھی زبان کو کسی مذہب یا فرقہ سے جوڑنا قطعی غلط

ردو کو تعصب کی نگاہ سے دیکھنا آئین اور قوم کی توہین: ڈاکٹر سیّد احمد خاں
نئی دہلی۔ 15 اکتوبر 2025
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر سید احمد خاں اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر پرواز علوم نے مشترکہ بیان جاری کرکے دہلی حکومت کی دیوالی پریس کانفرنس میں اردو اخبارات سے وابستہ صحافیوں کو مدعو نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ کسی بھی زبان کو کسی مذہب یا فرقہ کی زبان سمجھنا غلط ہے اور اردو کو تعصب کی نگاہ سے دیکھنے والے بھارتیہ آئین اور قوم کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دوروزہ ہند کے موقع پر منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو نہیں بلایا گیا جس کی وجہ سے میڈیا اور سماج کے کچھ طبقوں میں بہت زیادہ ہائے توبہ مچائی گئی اور اب اسی طرح کی تفریق دہلی حکومت نے بھی کردی۔ اس واقعہ سے اردو داں عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ اردو نہ صرف ہندی کے بعد دوسری قومی سطح کی زبان ہے بلکہ حکومت دہلی کی دوسری آفیشیل لنگویج بھی ہے۔
ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے دہلی اردو اکادمی کی خستہ حالی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی اردو اکادمی کی گورننگ کونسل کو جلد سے جلد تشکیل دینے کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری زبانوں کی اکیڈمیز کا اردو سے موازنہ نہ کیا جائے کیونکہ اردو حکومت دہلی کی آفیشیل لنگویج ہے ، اس کا حق ادا کرنا حکومت کی اخلاقی اور آئینی ذمہ داری ہے۔

Related posts

عدالت نے نوح فساد کے ملزم نابالغ شخص کو بری کر دیا

www.journeynews.in

بھارت نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے فوج کے ماہر انجینئرز کو میانمار بھیجا

www.journeynews.in

ڈیجیٹل بھارت ندھی اور حکومت آندھرا پردیش کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

www.journeynews.in