39.6 C
Delhi
جولائی 11, 2026
Delhi

‘پونے میں بھارت بھارتی کا 3روزہ قومی اجلاس کامیابی کیساتھ اختتام پذیر، ملک بھرسے تقریباً 400 نمائندوں کی شرکت’

سابق اسرو چیئرمین ڈاکٹر ایس. سومناتھ نے اجلاس کا افتتاح کیا، آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار رامدت چکردھر جی نے اختتامی خطاب کیا، قومی یکجہتی اور "ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” کے وژن پر زور_
نئی دہلی، 9/ جولائی (نامہ نگار): آر ایس ایس کی فکری رہنمائی میں سرگرم قوم پرست تنظیم بھارت بھارتی کے زیر اہتمام مہاراشٹر کے شہر پونے میں منعقدہ 3 روزہ پانچواں قومی اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔دراصل تنظیم گزشتہ 2 دہائیوں سے”ترقی یافتہ اور باوقار بھارت”کی تعمیر اور ملک کو عالمی سطح پر ایک مؤثر مقام دلانے کے مقصد سے مختلف ریاستوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس شاندار قومی اجلاس میں بھارت بھارتی کے قومی عہدیداران، مختلف ریاستوں کے صدور، تنظیمی ذمہ داران، صوبائی عہدیداران اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے تقریباً 400 نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت تنظیم کے قومی عامل صدر ونئے بھائی پترالے نے کی، جبکہ ٹرسٹ کے صدر سبھاش دھاون، سیکریٹری رودر نارائن تیواری، قومی تنظیمی سیکریٹری جگن ناتھ کنجبہاری سوائیں اور معاون سیکریٹری سادھنا راؤ کی نگرانی میں اجلاس کی کارروائیاں انجام پائیں۔
اجلاس کاخصوصی افتتاح چندریان-2 مشن کے معمار ،ممتاز سائنسداں اور اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ایس۔ سومناتھ نے کیا۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز ماہرینِ تعلیم، جامعات کے پروفیسرز ،صنعتکاروں، سابق فوجی افسران، سماجی کارکنوں اور مختلف سماجی وعوامی تنظیموں کے نمائندوں و سفیروں نے بھی خاص شرکت کی۔
اس دوران اجلاس کے دوران سماج کے محروم اور پسماندہ طبقات کی خدمت انجام دینے والی متعدد ممتاز شخصیات کو انکی سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور توصیفی اسناد پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بھارت بھارتی کے شمالی زون کے انچارج محمد عرفان احمد نے کہا کہ تنظیم ملک کی مختلف زبانوں، ثقافتوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوقومی یکجہتی کے رشتے میں جوڑتے ہوئے ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور باوقار بھارت کی تعمیر کیلئے سرگرم عمل ہے۔
سابق اسرو چیئرمین ڈاکٹر ایس- سومناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت بھارتی "ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مختلف ریاستوں کے عوام کو قریب لانے اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار اداکر رہی ہے۔ اجلاس کی اختتامی نشست سے آر ایس ایس کے سہ سرکارواہ رامدت چکردھر جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بھارتی ایک منفرد تنظیم ہے جو ملک کی متنوع تہذیب، ثقافت اور اقدار کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے متحد اور مضبوط بھارت کے خواب کوحقیقت کا روپ دینے کی سمت میں مؤثر خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے”وندے ماترم”کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر اسکے تاریخی پس منظر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ اختتام پر بھارت بھارتی کے قومی تنظیمی سیکریٹری جگن ناتھ کنجبہاری سوائیں نے تمام مہمانوں، مندوبین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اچل جین اور شریش گُڈھے کو خصوصی طور پر مبارکباد اور تہنیت پیش کی گئی۔ اس بہترین قومی اجلاس میں میجر سنجے مہروترا، میجر سنتوش ہیگڑے، کرنل دیویندر سنگھ گہلوت، انیتا آچاریہ، رینا گہلوت، گیتا اگروال، وجیا گپتا اور میناکشی پدمنابھم سمیت متعدد ممتاز شخصیات کی شرکت قابلِ ذکر رہی۔

Related posts

  وزیراعظم  نریندر مودی مسلم کمیونٹی کی بھرپور حمایت حاصل کر رہے ہیں۔نقوی

www.journeynews.in

جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مقامی کمیونٹیز کی فعال شراکت داری اہم ہے۔ بھوپیندر یادو

www.journeynews.in

ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے :پیوش گوئل

www.journeynews.in