ستمبر 4, 2026
یو اے ای

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بھارتی صدر کو اسناد پیش کیں

 بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبداللہ سیف النعیمی نے نئی دہلی کے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران بھارتی صدر دروپدی مرمو کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

ملاقات کے دوران عبداللہ سیف النعیمی نے متحدہ عرب امارات کےصدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی دیوان کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کی جانب سے بھارتی صدر کو سلام اور نیک خواہشات پہنچائیں، جبکہ بھارت کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

بھارتی صدر دروپدی مرمو نے بھی متحدہ عرب امارات کےصدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی دیوان کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کو اپنی جانب سے سلام اور نیک خواہشات پہنچاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی تمنا ظاہر کی۔

صدر دروپدی مرمو نے عبداللہ سیف النعیمی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشن میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی اور ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے بھارت کی آمادگی کا اعادہ کیا۔

عبداللہ سیف النعیمی نے بھارت میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ بھارت کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک اور عوام کے مفادات اور امنگوں کے مطابق ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Related posts

بھارت اور متحدہ عرب امارات نےتجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بات چیتکی

www.journeynews.in

متحدہ عرب امارات میں تعلیم ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے، شیخ نہیان بن مبارک

www.journeynews.in

وزیر خارجہ جے شنکر نے نئی دہلی میں دبئی کے ولی عہد سے ملاقات کی

www.journeynews.in