نصرت عتیق کاروان اردو قطر کے عالمی مشاعرہ سے گورکھپور لوٹ آئیں۔ ۔
گزشتہ 26 مئ کو کاروان اردو قطر نے عالمی شہرت کے مالک بزرگ شاعر جشن شین کاف نظام کا انعقاد کیا اس مشاعرہ میں گورکھپور سے محترمہ نصرت عتیق صاحبہ نے عالمی مشاعرہ میں نمائندگی کی۔ ۔ اس ٹیم میں ہندوستان کے معتبر شعراء کرام نےشرکت کی۔ ۔ نصرت عتیق نے بتایا کہ ہندوستان سے بیرون ملک یہ میرا پہلا مشاعرہ تھا اندر سے گھبراہٹ ضرور تھی مگر ہمسفرعالمی شہرت یافتہ شعراء اور میرے شوہر نے جو میرے ہمراہ تھے اتنی حوصلہ افزائ کی کہ اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی نے قدم چومے اہل دوحہ قطر نے یہ اعلان کیا کہ نصرت صاحبہ کوجلد ہی پھر سنا جائیگا صدر کاروان اردو محترم عتیق انظر صاحب خود بہت بڑے شاعر ہیں اور گزشتہ کئ برسوں سے اپنی انجمن کے بینر پر ہندوستانی شعراء کو قطر مدعو کرتے رہتے ہیں ۔۔ نصرت عتیق صاحبہ نےاس عالمی پرواز کا سارا کریڈٹ الله کریم کو دیا اس کے بعد اپنے شوہر ارشد احمد اور سرپرست عالمی شہرت یافتہ شاعر و ناظم ڈاکٹر کلیم قیصر صاحب اور عزیزوں اور نیک خواہشات رکھنے والوں کو دیا