30.6 C
Delhi
اگست 19, 2025
Delhi

برج بھوشن کے لکھنؤ اور گونڈا میں واقع گھر پہنچی دہلی پولیس کی ٹیم، 15 لوگوں سے پوچھ گچھ

 دہلی پولیس نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں کارروائی تیز کر دی ہے۔ دہلی پولیس کی ایک ٹیم پیر کی رات لکھنؤ اور گونڈا میں برج بھوشن سنگھ کے گھر پہنچی۔ ایس آئی ٹی نے جبوشن کے گھر پر موجود 12 لوگوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔دہلی پولیس نے ثبوت کے طور پر برج بھوشن کے گھر اور ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے نام اور پتے اور شناختی کارڈ جمع کیے ہیں۔ تاہم اس پوچھ گچھ کے بعد پولیس ٹیم دہلی واپس آ گئی۔ ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کی قیادت میں تمام پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ سات خواتین پہلوانوں نے 21 اپریل کو برج بھوشن کے خلاف کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ ان شکایات کی بنیاد پر 28 اپریل کو دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کے دو کیس درج کیے تھے۔ پہلی ایف آئی آر نابالغ کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر مبنی ہے۔ اس سلسلے میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری ایف آئی آر دیگر پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق ہے۔ ان معاملات میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس اب تک 137 افراد کے بیانات ریکارڈ کر چکی ہے۔

Related posts

مسلم عبادت گاہوں کے خلاف جاری شرانگیزی کی سرکاری سرپرستی ملک کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے

www.journeynews.in

آسام میں دیسی ہندوستانیوں کو اسلحہ کا لائسنس دینے کا فیصلہ امن کے لیے شدید خطرہ حکومت ہند سے اپیل، غزہ میں نسل کشی بند کرائی جائے

www.journeynews.in

بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت 2030 تک بن جائےگا۔ جئے شنکر

www.journeynews.in