37.9 C
Delhi
مئی 13, 2025
قومی

کانگریس، بائیں بازو نے بدعنوانی اور اقربا پروری کو فروغ دیا: نڈا

) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے ملک کے مفاد اور مستقبل کو طاق پر رکھ کربدعنوانی اور اقربا پروری کو فروغ دیا ہے۔
مسٹر نڈا آج یہاں نریندر مودی حکومت کی نویں سالگرہ کے موقع پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا، پارٹی کے ریاستی صدر راجیب بھٹاچاریہ، سابق نائب وزیر اعلی جشنو دیو ورما، مرکزی وزیر مملکت پرتیما بھومک اور رکن پارلیمنٹ بپلب کمار دیب موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ​​یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) حکومت کے وزیر دفاع نے چین کے ساتھ سرحدی سڑکوں کی تعمیر کی اجازت نہیں دی، جس سے چینی حکومت کے لیے سرحد کے دوسری طرف مواصلاتی ڈھانچے کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ اب ہندستان محفوظ ہے کیونکہ مودی حکومت میں نو سال سرحدی علاقوں کی ترقی ہوئی ہے اورہندستان کی طاقت سامنے آئی ہے۔
جہاں انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں میں سڑک، ریلوے، ہوائی راستوں اور رابطے کے مسائل سمیت حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بات کی، لیکن تریپورہ کے پڑوسی منی پور میں ایک ماہ سے جاری خونریزی اور فرقہ وارانہ تشدد کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا جس کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت اور منی پور کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔بی جے پی صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنی نو سالہ مدت کار کے دوران شمال مشرق میں سات ہوائی اڈوں کی تعمیر کی ہے، جو کہ کانگریس کی قیادت والی سابقہ ​​حکومتوں نے گزشتہ 65 برسوں کے اقتدار میں نہیں کیاتھا۔ اس دوران صحت کی دیکھ بھال، زراعت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور خود انحصاری کے میدان میں ہندوستان کی ترقی کی عالمی رہنماؤں نے تعریف کی ہے۔

 

Related posts

جیو نے لانچ کیا نیا ’ جیو ساون پرو ‘سبسکرپشن پلان  269• روپے سے لے کر 789 روپے تک کے 5 نئے پلان

www.journeynews.in

بھارتسرکلر اکانومی پر اپنے تجربات کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم مودی

www.journeynews.in

مجھے روکنے والے سازشیوں کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے کام کو روکنا تھا / عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.journeynews.in