30.1 C
Delhi
نومبر 8, 2024
حج اور عمرہسعودی عرب

سوڈانی عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ بندرگاہ پہنچ گیا

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر سوڈان سے آنے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے۔وزارت اسلامی امور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ جدہ میں مساجد کی انتظامیہ نے متعدد آگاہی اور رہنمائی کتابچے تقسیم کیے ہیں جو سوڈان سے آنے والے عازمین کو عبادات اور حج کے مناسک ادا کرنے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔وزارت اسلامی امور نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے آنے والے بیت اللہ شریف کے زائرین میں 2 لاکھ 13 ہزار اور 558 دعوتی پمفلٹ تقسیم کیے ہیں۔ حجاج کرام کی آمد کے آغاز سے ہی وزارت اسلامی امور کی جانب سے اعتدال پر مبنی اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

’یوم عرفہ‘ پرمکہ کی خواتین کی کعبہ شریف میں حاضری کی روایت کرونا کے بعد پھرزندہ ہوگئی

www.journeynews.in

سعودی اعلیٰ سکیورٹی حکام کا اجلاس

www.journeynews.in

دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 میں مملکت سعودی عرب مہمان خصوصی

www.journeynews.in