نیوز یو اے اییو اے ای

سینئر صحافی بابی نقوی کو صحافت میں ان کی اہم کارکردگی کے لئے عظمیٰ حیدر ایوارڈ فار جرنلزم 2023 سے نوازا گیا۔

انڈین کانسلیٹ دبئی اور ورٹیکس اوینٹس نے دبئی کے شیخ راشد آڈیٹوریم میں ’جشنِ ہندوستان‘ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں دبئی میں رہنے والے ہندوستانیوں نے شرکت کی اور بڑی عقیدت اورجوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ آزادی کا 75واں امرت مہوتسو کے موقع پر ایک عالمی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان، پاکستان، یواے ای، اور مصر سے آئے ہوئے شاعروں نے شرکت فرمائی، اس موقع پر واسو صراف چیئرمین  DPSاور انڈین ہائی اسکول دبئی کو ان کے تعلیمی فروغ کے لئے بیگم امیرحیدر ایوارڈ فار ایجوکیشن 2023 سے نوازا گیا، جبکہ بابی نقوی سینئر صحافی کو صحافت میں ان کے اہم کارکردگی کے لئے عظمیٰ حیدر ایوارڈ فار جرنلزم 2023 سے نوازا گیا۔مشاعرہ ایک ادبی اور شعری تربیت گاہ ہے، اس سے صرف شاعری کی فہم ہی پیدا نہیں ہوتی بلکہ ایک سلیقہ مندی بھی آتی ہے جو زندگی کا شعور پیدا کرتی ہے اور یہی شعور قومی یکجہتی کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ مشاعرے وقت کی اہم ضرورت ہیں، آج کل لوگوں کے پاس اچھی اردو سننے اور سیکھنے کا وقت نہیں ہے، ایسے ماحول میں چند گھنٹوں کے لئے منعقد مشاعرے اردو کی خدمت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذہنی سکون کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔ مشاعروں نے اردو زبان اور تہذیب کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مشاعروں اور اردو شاعری کے توسط سے اس وقت اردو جاننے والوں اور شاعری سے دلچسپی لینے والوں کا ایک نیا سلسلہ نظر آ رہا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی امن پوری کانسلیٹ جنرل آف انڈیا نے دبئی جشن ہندوستان کے شاندار مشاعرہ میں کیا۔

جشن ہندوستان میں امن پوری کانسلیٹ جنرل آف انڈیا، دبئی مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ دیگر اہم شخصیات میں ہندوستان سے تشریف لائے معراج حیدر، ریحان صدیقی، شازیہ قدوائی، فرحان واسطی، عماد ملک، ڈاکٹر کاکل آغا، خورشید زیدی، شہزاد عالم، ملن سنگھ، اخلاق احمد، ندیم زیدی، عارف حسین وغیرہ موجود تھے۔

دبئی کے شیخ راشد آڈیٹوریم میں منعقدہ عالمی مشاعرہ جشن ہندوستان میں دنیائے اردو کے ممتاز شعرا و شاعرات کو مدعو کیا گیا جن شعرا و شاعرات کو مدعو کیا گیا۔ ان کے اسم شریف یہ ہیں صدر مشاعرہ منظر بھو پالی (ہندوستان)ع باس تابش (پاکستان) اقبال اشہر (ہندوستان) جوہر کانپوری (ہندوستان) قیصر وجدی (پاکستان) شبینہ ادیب (ہندوستان) محشر آفریدی (ہندوستان) عرفان اظہار (دبئی) ولاءجمال ( مصر) امان حیدر (ہندوستان)

Related posts

مکتوم بن محمد: 2025 کا وفاقی بجٹ اسٹریٹجک مقاصد کے حصول اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم قدم

www.journeynews.in

پی ایم مودی آج ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

www.journeynews.in

محمد بن راشد کا گلفوڈ 2024 کا دورہ

www.journeynews.in