نومبر 8, 2024
Delhi

کانگریس نے نڈا اور دیگر بی جے پی لیڈروں کے خلاف درج کرائی شکایت

بنگلورو: کرناٹک کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر سٹی پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ کانگریس نے چنڈی گڑھ بی جے پی کے صدر ارون سود کے خلاف راہل گاندھی کا ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کرنے پر بھی شکایت درج کرائی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے ترجمان رمیش بابو نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 505(2)، 553(اے)، 120(بی)، 34 کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالویہ نے 17 جون کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ راہل گاندھی ہندوستان سے باہر اپنے دوروں پر ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں۔ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’ہم نے بی جے پی کے ذریعہ چلائی جارہی جھوٹ کی فیکٹری کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی اس سے بچ گئی ہے کیونکہ یہاں ان کی حکومت تھی۔ اس کے بعد حقائق کی جانچ کرنے والا یونٹ بند کر دیا گیا۔ اب حقائق کی جانچ کرنے والے یونٹ کو مضبوط کیا جائے گا۔ میں (پریانک کھڑگے) پہلے ہی وزیر اعلیٰ سے بات کر چکا ہوں۔ کھڑگے نے کہا کہ نڈا، مالویہ اور سود جیسے لوگوں کو ان کے اکاؤنٹ سے پھیلائے گئے ’جھوٹ‘ کو ثابت کرنا ہوگا۔

Related posts

وزیر داخلہ امیت شاہ نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا

www.journeynews.in

"جمہوری حقوق دلاکر رہیں گے”:وزیر اعلی اروند کیجریوال

www.journeynews.in

 بھارت  کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ یورپی ممالک کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مفید ہے۔   پیوش گوئل

www.journeynews.in