27.7 C
Delhi
جولائی 16, 2025
Uncategorized

انڈیپنڈنس’ برانڈ  کو شمالی ہند کے  بازاروں میں لانچ کرے گی ریلائنس

نئی دہلی، 21 جون، 2023 ۔ریلائنس کنزیومرپراڈکٹس لمیٹڈ (آر سی پی ایل) نے آج  اپنے میڈ ۔ فار  ۔ انڈیا  کنزیومر  پیکجڈ گڈز برانڈ ’انڈیپنڈنس‘کو شمالی  ہند کے بازاروں میں  اتارنے کا اعلان کیا۔آر سی پی ایل ،ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل)  کی مکمل  ملکیت والی    معاون کمپنی ہے۔

گجرات میں ابتدائی کامیابی کے بعد    ‘انڈیپنڈنس ‘مصنوعات اب پنجاب، ہریانہ، دہلی این سی آر، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور بہار کے بازاروں میں  اتارا جائے گا۔  ‘انڈیپنڈنس’ مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے جس میں خوردنی تیل، اناج، دالیں، پیکڈ فوڈز اور روزمرہ کی ضروریات کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان میں آٹا، خوردنی تیل، چاول، چینی، گلوکوز بسکٹ اور انرجی ٹافی جیسی مصنوعات شامل ہیں۔

ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس کا مقصد ہندوستانی صارفین کو سستی قیمتوں پر معیاری دیسی مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ    ‘انڈیپنڈنس’ کی مصنوعات کو مقامی صارفین کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ زیادہ تر ہندوستانی ایک قابل اعتماد صارف برانڈ کی تلاش میں ہیں جو سستی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کر سکے۔ ہندوستانی منڈیوں میں اس فرق کو ختم کرنے کے لیے  ‘انڈیپنڈنس’ بنائی  گیاہے۔ اس کے لیے ریلائنس مینوفیکچررز اور گروسری اسٹور مالکان کا نیٹ ورک بنا رہی ہے۔

کمپنی پورے ملک میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے آن لائن اور آف لائن چینلز پر اپنی موجودگی کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے کمپنی کے ایف ایم سی جی پورٹ فولیو کو مزید تقویت ملے گی۔

Related posts

منقسم دنیا کو ایک ساتھ لانا ہندوستان کی ذمہ داری۔ وزیر خارجہ

www.journeynews.in

متحدہ عرب امارات 2023 میں خلیجی رئیل اسٹیٹ معاہدوں میں سرفہرست

www.journeynews.in

ایران کی جوہری صورتحال پر قریبی نگرانی جاری ہے، اماراتی جوہری ریگولیٹری ادارے کی عوام کو یقین دہانی

www.journeynews.in