علی گڑھ (پریس ریلیز) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی قانون داخلہ جاتی امتحان کا ریزلٹ جاری ہوتے ہی تیاری کرا رہے کوچنگ سینٹر میں طلباء اپنی کامیابیوں کو لے کر کافی خوش نظر آئے۔ علی گڑھ کی قدیم کوچنگ پاٹھ شالا کلاسيز نے بھی الگ طرز پر طلباء و طالبات کی رہنمائی کی جس کے نتیجہ میں اس سال کا نتیجہ بھی انتہائی خوش کن ثابت ہوا۔ ڈائریکٹر امر وارشنے و پون وارشنے نے جاری مشترکہ بیان میں بتایا کہ اس سال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی لاء کلاس کے داخلہ امتحان میں ہماری برانچ سے کافی شاندار رزلٹز آئے ہیں اور ٹاپ ۱۰ میں جگہ بنانا نئی تاریخ رقم لکھنے جیسا ہے، اس بار ٹاپ ۱۰ طلباء و طالبات پاٹھ شالا کلاسز سے ہیں۔ پہلی رینک دویانش (سي اے)، سنسکرتی بنسل کو دوسری، امان حسین کو تیسری، اویرل گویل کو چوتھی، پرینکا کو ساتویں، شانِ عالم کو آٹھویں، مینک شرما کو نویں اور پریسکا ارورا کو دسویں رینک حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ رحمت، عاقب، اپوروا، آکرتی، احتشام، افضل، انشرا، نکہت، بلال، مادھو وغیرہ کے ساتھ درجن بھر سے زیادہ بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈائریکٹر نے اس کامیابی کے پیچھے اپنی شاندار ٹیم کا ہاتھ بتایا اور کہا کہ لائق و فائق اساتذہ کی ٹیم کی کڑی محنت نے اس سال بھی نمایاں کامیابی کا سہرا پاٹھ شالا کلاسز کے سر باندھا۔ اپنے کامیاب ہوئے طلباء و طالبات سے بہتری کی اُمّید جتاتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک و قوم کی خدمت اور سماج میں پھیلی برائیوں کے خلاف نیز حقداروں، مظلوموں کے حقوق کی لڑائی پوری ایمانداری کے ساتھ لڑیں گے۔ اس موقع پر شہر کے معززین نے کامیاب طلباء و اساتذہ کو مبارک بادی پیش کی۔
photo