گورکھپور ۔ ٣ / جولاٸ ۔ آج شہر کی معروف شخصیت مرحوم چودھری عبدالرحمٰن گولہ دار کی ٢٧ ویں یوم وفات پر دفتر چودھری عبدالرحمان میموریل کمیٹی گورکھپور کے زیر اہتمام ایک تقریب آراستہ کی گٸ جس کے تحت مرحوم کی شخصیت اور ان کی سماجی و سیاسی سرگرمیوں کو یاد کیا گیا ۔ صدارت کرتے ہوۓ ڈاکٹر فیضان نے کہا کہ الحاج چودھری رحمان صاحب ایک فعال شخصیت کے مالک تھے گورکھپور ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں مسلمانوں کی تعلیم کے ساتھ اپنی برادری کو آگے بڑھانے میں بھی لگ گۓ وہ تعلیمی میدان ہو ثقافتی یا سماجی ، کوٸ بھی جگہ ہو ، وہ اپنی شخصیت کا لوہا منوا لیتے تھے ۔ ڈاکٹر قاضی عبدالرحمان نے کہا ہمارے شہر میں بیسویں صدی کی ابتدا۶ اور آزادی کے بعد چار دہاٸ تک اسی کی شخصیت موجود تھی جن کی شہرت سیاست سے محفوظ تھی ، چودھری عبدالرحمان ان میں سے ایک تھے ۔ فروغ تعلیم نسواں انکی زندگی کا مشن تھا ۔ شمیم شہزاد نے اپنا اظہار خیال پیش کرتے ہوۓ کہا کہ چودھری رحمان گولیدار صاحب صرف ایک غلہ کے تاجر ہی نہیں ایک نیک صفت انسان بھی تھے ، دوسروں کی خہشی اور غم میں شامل ہونا ان کی فطرت تھی وہ اپنی مخصوص بذلہ سنجی اور شگفتہ مزاجی کے روح رواں سمجھے جاتے تھےشمیم شہزاد نے مزید کہا ان کے شعر فہمی کا یہ عالم تھا کہ انھیں اساتذہ کے سینکڑوں اشعار ازبر تھے ، مقامی شعرا۶ میں ایشوری پرساد گہر ، ہندی گورکھپوری ، مسلم انصاری اور ایم کوٹھیاوی راہی ان کے خاص رفیقوں میں تھے ۔ گاہ بہ گاہے وہ اپنے دولتخانے پر شعری نشستوں کا اہتمام کیا کرتے تھے ۔
بعد ازیں ایک شعری نشست ہوٸ جسکے منتخب اشعار حسب ذیل ہیں ۔۔۔۔
# دل میں رکھنے لگے ہیں کینے لوگ،
رشتوں میں آ گۓ کمینے لوگ ۔ شمیم شہزاد
# اک کرن ڈال دے کاسہ۶ ہجرت میں،
روشنی تیرے مہمان ہم بھی تو ہیں۔ جلال سامانی
# سنبھل کر ذرا پاٶں آگے بڑھانا،
بہت پر خطرہ زندگی کاسفر ہے۔ نسیم سلیم پوری
# وہ پڑھ رہا تھا کسی داستاں کی طرح مجھے،
یہ اور بات کہ چہرا مراکز کتاب نہ تھا۔ معین بشر
# زوال ہوتا نہیں ہے کبھی بھی سورج کو،
کہیں پہ ڈوب رہا ہے کہیں نکلتا ہے۔ سلام فیضی
# کسکو تھا اسکا یقیں، تھاکسے اسکا گماں،
ایک جگنو کی چمک سے اتنا ڈر جاٸیگی رات۔ کیفی رحمان
# اسے بھی خوب بھٹکنا پڑا اندھیرے میں،
چراغ آج ہوا نے بجھا کے دیکھ لیا ۔ شاکر علی شاکر
#آٸ تھی پری مرے خوابوں کی فلم میں،
آنکھیں کھلی تو سین سے باہر نکل گٸ ۔ وسیم مظہر
مذکورہ نشست میں بحیثیت مہمانان خصوصی سید محمد افراہیم ، ڈاکٹر طاہر ، قمر محمود خرم ایڈوکیٹ، قمر جمیل کے علاوہ دانش ، فیصل جمال ، افضل جمال ، ندیم عزیز پترکار ، جمیل خاں اور طالب شمیم نے بھی شرکت فرماٸ ۔ آخر میں ادارہ کے صدر ارشد جمال سامانی نے شعرا۶ اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔