Uncategorized

بھارت میں اسلامی ریاست کویت کے نئے سفیر مشعل مصطفی الشمالی کا پر جوش خیر مقدم

نئی دہلی میں ریاست کویت کے سفارت خانے کی طرف سے مبارکباد
نئی دہلی: 20اپریل 2024:نئی دہلی میں ریاست کویت کے سفارت خانے نے میڈیا کو بتایا کہ سفارت خانے کو یہ اطلاع دینے کا اعزاز حاصل ہے کہ جمہوریہ ہند میں ریاست کویت کے نامزد سفیر محترم جناب مشعل مصطفی جے الشمالی نئی دہلی پہونچ گئے ہیں اور ریاست کویت فوری اثر کے ساتھ مشن کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نئی دہلی میں کویت ایمبسی نے بھارت میں اسلامی ریاست کویت کے نئے سفیر ہز ایکسلنسی مشعل مصطفی جے الشمالی کا بھارت میں پر جوش خیر مقدم اور مبارکباد پیش کرتا ہے۔
واضح ہو کہ گذشتہ کچھ مہینے سے ریاست کویت کی طرف سے نئی دہلی میں سفیر نامزد نہ ہونے کی وجہ سے سفار ت خانے کے فرسٹ سکریٹری جناب خالد الشکر کویت مشن کو بڑی اچھی طرح سے سنبھالا اور بھارت اور کویت کے بیچ دوستانہ رشتوں کو کوئی کمی محسوس نہیں ہونے دیا۔لیکن نئی دہلی کو کویت کے نئے سفیر کا انتظار تھا جو گزشتہ ہفتہ ریاست کویت نے جب بھارت میں کویت کا نئے سفیر مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری کیا  اس کے بعد سے بھارت میں کویت کے نئے سفیرکا انتظار ہو رہا تھا۔اور اب کویت کے نیو سفیر ہز ایکسلنسی مشعل مصطفی جے الشمالی نئی دہلی پہونچ چکے ہیں اور مشن کا چارج سنبھال لیا ہے۔ کویت سفیر جناب مشعل اس سے قبل چین کے شہر شنگھائی میں کویت کے قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ اسلامی ریاست کی طرف سے اب تک جتنے بھی سفیر بھارت میں سفیر رہ چکے ہیں ان سبھی ایکسلنسی نے بھارت اور کویت کے بیچ تعلقات کو مزید بڑھایا ہے، اوراب بھارت میں ریاست کویت کے نیوسفیر دونوں ملکوں کی قدیمی دوستانہ تعلقات کو مزید بڑھائیں گے اور دونوں ملکوں کے بیچ دوستی مزید مستحکم ہو گی۔

Related posts

چین اور بھارت کو شکوک و شبہات کے بجائے ایک دوسرے کی کامیابی کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔چینی سفیر ما جیا

www.journeynews.in

مکہ مسجد کے امام سعید الرحمن عزیز کے ساتھ ماب لنچنگ کی کوشش

www.journeynews.in

تیسری جماعت کی طالبہ اریبہ جمال نے پہلا روزہ رکھا

www.journeynews.in