30.1 C
Delhi
نومبر 8, 2024
مضامین

پرتھوی دِوس پر اس گرہ کی دیکھ بھال کریں اور روحانی طور سے فروغ پائیں۔ سنت راجندر سنگھ جی مہاراج

پرتھوی دِوس (ارتھ ڈے) ہم سب کیلئے پرتھوی کے تئیں شکریہ ادا کرنے کا دن ہے کیونکہ یہ ہمیں زندگی جینے کیلئے کئی طرح کے قدرتی وسائل کو دستیاب کرتی ہے۔ یہ سبھی وسائل نہ صرف ہمارے لئے بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بھی بیش قیمت ہیں، اس لئے ہم سبھی کو چاہئے کہ ان سبھی وسائل کا استعمال ہم بہت ہی احتیاط سے کریں۔
ان وسائل کا غلط استعمال کرنے اور پرتھوی کا احترام کرنے کیلئے ہمیں عدم تشدد کا راستہ اپنانا ہوگا، جس میں کہ ہم اس پرتھوی پر رہنے والے سبھی جانداروں اور قدرتی وسائل سے پیار بھرا برتاؤ کرتے ہیں۔ اس میں انسانوں سے لیکر جانوروں اور پودوں تک سبھی شامل ہیں۔ صرف یہ سوچ کر ہی ہمیں خوشی ملتی ہے کہ اس عظیم خلاء میں یہ سیارچہ پروردیگار کا بنایا ایک خوبصورت رتن ہے، جس میں ہم سب اس پریوار کے ایک ممبر ہیں۔ اس لئے ہمیں ایسے کام کرنے چاہئے جس میں ہم ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے پریم اور پرامن زندگی جی سکیں۔
اس گرہ پر رہتے ہوئے ہم صحتمند طریقے سے اپنی زندگی بسر کریں، تاکہ ہمارے پریوار اور پوری دنیا کیلئے حال میں اور آنے والے وقت میں بھی مناسب وسائل دستیاب ہوں۔
اس کیلئے ہمیں چاہئے کہ ہم اس گرہ کی دیکھ بھال کرتے ہوئے جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر ترقی پائیں۔ جس کیلئے ہمیں شاکاہاری طرز زندگی کو اپناناہوگا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی روحانی ترقی کیلئے اپنی زندگی میں ہمیں سدگُنوں کو بھی اپنانا ہوگا۔ جس میں کہ ہم دوسروں کی خدمت کرتے ہوئے دھیان۔ ابھیاس کے ذریعہ اپنے انتر میں پربھو سے جڑکر روحانی طور سے ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسروں کی خدمت کرنا اور مل ۔ جل کر رہنا روحانیت کا ہی ایک حصہ ہے۔ دوسروں کے ساتھ مل کر رہنا اور اس پرتھوی کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ اس کائنات کے ذرے ذرے میں پرماتما موجود ہیں۔
آیئے، روحانی طور سے بڑھتے ہوئے ہم اس گرہ، پیڑ۔ پودوں، جانوروں اور انسانوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ہم پرتھوی دِوس منائیں اور پرتھوی کے ذریعہ دیئے گئے بیش قیمت تحفوں کا بہترین استعمال کریں۔

ّٓ

Related posts

سورۃ الانعام: ایک مختصر تعارف

www.journeynews.in

قوم یہود: مغضوب اور مبغوض ! تحریر:جاوید اختر بھارتی

www.journeynews.in

اپنے گریبان میں بھی جھانکنے کی ضرورت ہے! تحریر: جاوید اختر بھارتی

www.journeynews.in