25.1 C
Delhi
اکتوبر 15, 2025
قومی

بلند شہر میں مکان کی چھت منہدم، چار لوگوں کی موت

) اترپردیش میں ضلع بلند شہر کے نرسینا علاقے میں بدھ کی صبح ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہو گئی۔
ضلع مجسٹریٹ سی پی سنگھ نے بتایا کہ منگل کے روز نرسینا تھانہ علاقہ کے موائی گاؤں میں راجپال سنگھ کے گھر کی پہلی منزل پر پٹیوں کا لینٹر ڈالا گیا تھا۔ رات کی تیز بارش کے باعث لینٹر پانی سے بھر گیا۔ راجپال سنگھ، بیوی سنگیتا، بیٹا دھرمیندر اور بیٹی تلسی گھر کے نچلے حصے میں سو رہے تھے کہ اچانک 2.30 بجے کے قریب چھت گر گئی۔آواز سن کر پڑوسیوں نے ملبہ ہٹانے کے ساتھ پولس کو اطلاع دی۔ علاقائی افسر سیانہ اور دیگر انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا گیا۔ جے سی بی سے ملبہ ہٹایا گیا اور دونوں میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کو علی الصبح انتہائی تشویشناک حالت میں باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دے دیا۔

 

Related posts

لداخ کے مسائل پر بات چیت کے لئے حکومت ہند ہمیشہ تیار: وزارت داخلہ

www.journeynews.in

ہیرا گروپ آف کمپنیز اپنے سنہرے دور میں داخل ہم نے اپنا عہد وپیمان مکمل کر دیا / عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.journeynews.in

پی ایم مودی آج ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

www.journeynews.in