ساحلی قیام گاہوں سے لے کر شہروں میں واقع ہوٹلز تک پورے ملک میں گرم مہینوں کے دوران مہمانوں کو راغب کرنے کے لیے قیمتیں گھٹا دی گئی ہیں۔ ان رعایتی ڈیلز میں دیگر پیشکشوں کے ساتھ دبئی سمر سرپرائزز (ڈی ایس ایس) بھی شامل ہے جو پورے ملک میں جولائی اور اگست کے دوران سیاحوں کی بکنگ میں بڑی تعداد میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔