12.1 C
Delhi
جنوری 16, 2025
نیوز یو اے اییو اے ای

ابوظہبی یو سی آئی روڈ ورلڈ چیمپئن شپ 2028 اوریو سی آئی ٹریک ورلڈ چیمپئن شپ 2029کا انعقاد کرے گا

ابوظہبی، 3 اگست، 2023  ۔۔ ابوظہبی اسپورٹ کونسل کی کامیاب بولی کے بعد، ابوظہبی 2028 میں یو سی آئی روڈ ورلڈ چیمپئن شپ اور 2029 میں یو سی آئی ٹریک ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کرے گا۔
یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ ورلڈ چیمپئن شپ 2028 اوریو سی آئی ٹریک ورلڈ چیمپئن شپ2029 میں دنیا کے بہترین روڈ سائیکل سوار اور ٹریک سائیکلسٹ شریک ہوں گے۔
ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان بن زاید آل نھیان نے میزبانی کے حقوق حاصل کرنے میں ابوظہبی کی کامیابی کو سراہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان کی کیپٹل سٹی کو کھیلوں کے بالعموم اور سائیکلنگ کے شائقین کے لیے خاص طور پر ایک مقام بنانے کی بے پناہ کوششوں کی وجہ سے سپورٹس کو ہمیشہ دانشمند قیادت کی حمایت اور دلچسپی حاصل رہی ہے،ابوظہبی کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے نے بھی اسے اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے ایک سرکردہ مثال بنایا ہے۔

ابوظہبی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل عارف حمد العوانی نے یو سی آئی 2023 سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی، جو 3 سے 13 اگست تک سکاٹ لینڈ میں ہو رہی ہے۔ العوانی نے مستقبل کی یو سی آئی ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے امارات کی کامیاب بولی کے بعد ابوظہبی کے برانڈ کی دو جرسیاں حاصل کیں۔

دو یو سی آئی ورلڈ چیمپئن شپ کے دو ایونٹس کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہو اہے جب ابوظہبی اپنے انفراسٹرکچر اور منعقد ہونے والے ایونٹس کی تعداد کے لحاظ سےتیزی سے سائیکلنگ کا مرکز بنتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ سال، ابوظہبی نے بائیک ابوظہبی ہفتہ کے تحت یو سی آئی اربن سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ 2022 کا انعقاد کیا تھا۔

ابوظہبی، جو یو سی آئی بائیک سٹی لیبل رکھنے والا واحد ایشیائی شہر ہے، یو اے ای ٹور کی میزبانی بھی کررہا ہے، جو مشرق وسطیٰ کا واحد گلوبل ٹورہے۔

یو سی آئی کے صدر، ڈیوڈ لیپارٹینٹ نے کہا کہ ابو ظہبی کے پاس کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ اپنے سائیکلنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل توسیع اور اپ گریڈ کر رہا ہے۔ 2022 میں انتہائی کامیاب یو سی آئی اربن سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد، یقین ہے کہ یہ یو سی آئی بائیک سٹی 2028 میں دنیا کے بہترین روڈ سائکلسٹ اور 2029 میں ٹریک سائیکلسٹ کی بہترین میزبانی کرے گا

Related posts

فجیرہ پلان 2026 مواقع سے فائدہ اٹھا کر مزیدخوشحال مستقبل کو یقینی بنانا ہے: محمد بن حمد الشرقی

www.journeynews.in

متحدہ عرب امارات نے امارات بھر میں فیکٹریوں کو تبدیل کرنے میں مدد کیلئے40 سے زائد مصدقہ تشخیص کاروں کو بھرتی کرلیا

www.journeynews.in

شیخ منصور کی ہدایت پر خالص نسل کے عرب گھوڑوں کے لیے پہلی اینڈورینس رائیڈ کا انعقاد

www.journeynews.in