25.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
Delhi

مسافروں کے سفر کو مزید سہل بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وی کے سنگھ

نئی دلی۔ 7؍ اگست۔ ایم این این۔ ہندوستان، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی ہوابازی کی مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور پہلے سے ہی  اندرون ملک شہری ہوا بازی  کی تیسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ اس وقت ملک میں 30 بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔ سال 23-2022 کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی اوسط ماہانہ آمدورفت اور سالانہ مسافروں کو ہینڈلنگ کی صلاحیت  کی تفصیل ضمیمہ میں دی گئی ہے۔یہ معلومات شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ  حکومت نے مسافروں کے لیے سفر کو مزید سہل بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جیسے موجودہ ٹرمینلز میں بنیادی ڈھانچے کی تبدیلیوں کے ذریعے صلاحیت میں اضافہ، سامان کی جانچ کے لیے اضافی ایکسرے مشینوں کی تنصیب اور کمیشننگ، سی آئی ایس ایف (سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس) کے ذریعے اضافی افرادی قوت کی تعیناتی،ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کے آپریٹرز، سلاٹ مختص کرنے کا انتظام، پروازوں کے اکٹھا ہونے سے بچنے کے لیے ایئر لائنز کے ساتھ ہم آہنگی وغیرہ۔ مزید برآں، ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی سے پاک تجربہ فراہم کرنے کے لیے، حکومت نے بائیو میٹرک پر مبنی سفر کے لیے،چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجی یاترا کا آغاز کیا ہے۔  پہلے مرحلے میں دہلی، بنگلور، وارانسی، کولکتہ، پونے، وجئے واڑہ اور حیدرآباد ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈوں پر بنیادی ڈھانچہ/سہولیات کی اپ گریڈیشن ایک مسلسل عمل ہے، جو اے اے آئی یا متعلقہ ہوائی اڈے آپریٹرز کے ذریعے  کارروائی جاتی، ٹریفک، طلب، تجارتی امکانات وغیرہ پر منحصر ہوتا ہے۔ مزید برآں، شہری ہوا بازی کی وزارت نے 21اکتوبر2016 کو علاقائی کنیکٹی ویٹی اسکیم (آر سی آئی) – اڑان (اودے دیش کا عام شہری) کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد علاقائی ہوائی رابطہ کو تحریک دینا اور عوام کے لیے ہوائی سفر کو مزید سستا بناناہے۔ اس کے علاوہ، اے اے آئی اور دیگر پی پی پی ہوائی اڈوں کےآپریٹرز، دونوں نے 98000 کروڑ روپے سے زیادہ کا کیپکس منصوبہ شروع کیا ہے جس میں اے اے آئی کے ذریعے 24-2019 کے دوران تقریباً 25000 کروڑ روپے  شامل ہیں، جومختلف براؤن فیلڈ ہوائی اڈوں کی ترقی/ اپ گریڈیشن/ جدید کاری اور گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کو تیار  کرنے کے استعمال کئے جائیں گے، تاکہ  مسافروں کی تعداد میں اضافہ اور ہوائی سفر کو محفوظ، آرام دہ اور گاہک دوست بنایا جاسکے۔

Related posts

دینی مدارس کے خلاف این سی پی سی آر کی گائیڈلائن پر سپریم کورٹ کی روک

www.journeynews.in

بھارت اور کویت بیچ دوستی مزید مضبوط اور مستحکم:مشعل مصطفےٰ الشمالی کویت سفیر

www.journeynews.in

آج ملک کی جمہوریت، آئین اور ادارے پر بہت بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے: ملکارجن کھڑگے

www.journeynews.in