25.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
نیوز یو اے اییو اے ای

دبئی میراتھن آئندہ سال7 جنوری کو منعقد ہوگی

کھیلوں کے مشہور ایونٹ،دبئی میراتھن کا 23 واں مرحلہ آئندہ سال7 جنوری اتوار کو اپنے روایتی "گھر” میں واپس منعدق کیا جائے گا۔
ایونٹ کے منتظمین دبئی اسپورٹس کونسل،دبئی پولیس اور دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)کے درمیان بات چیت کے بعد دبئی اسپورٹس کونسل کی طرف سے منظور شدہ دبئی میراتھن 2024 ام سقیم روڈ پرشروع اور اختتام پزیر ہوگی جن میں 4 کلومیٹر کی تفریحی دوڑ، 10 کلومیٹر روڈ ریس اور 42.195 کلومیٹر میراتھن ،کی کلاسک ریس شامل ہیں۔
دبئی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سعید حارب نے کہا کہ دبئی میراتھن کیلنڈر کے سب سے بڑے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے جو یہ عمر اور صلاحیتوں کے رنرز کی پسندیدہ ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ شہر اس کی پوری طرح سے حمایت کرے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حکومتی ساتھیوں کے ساتھ، ہم منتظمین کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ ایک اور یادگار ایونٹ کا انعقاد کیا جا سکے جس میں شہر کے مرکز میں بین الاقوامی سطح کے رنرز شرکت کریں گے۔
مشرق وسطیٰ میں پہلی اور قدیم ترین بین الاقوامی میراتھن کے 2024 کے ایڈیشن کے رنزر دبئی پولیس اکیڈمی کے قریب ام سقیم روڈ پر 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ جمیرہ بیچ روڈ پر طے کریں گے اور برج العرب اور مدینہ پراپرٹیز کے پاس سے گزریں گے۔
ایونٹ ڈائریکٹر پیٹر کونرنٹن نے کہاکہ ہم دبئی اسپورٹس کونسل کے ساتھ ساتھ دبئی پولیس، دبئی آر ٹی اے اور دبئی میونسپلٹی کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے 2024 دبئی میراتھن کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے ہمارے ساتھ کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مقررہ راستہ ہے جو مقامی سطح پر دوڑنے والوں کے ساتھ ساتھ خطے سے باہر کے بین الاقوامی میراتھن سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں مقبول ثابت ہوا ہے، ہم جانتے ہیں کہ سٹی میراتھن کا انعقاد سرکاری محکموں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سٹی پارٹنرز کی مدد کے بغیر امارت کی سڑکوں پر اس ریس کا انعقاد نہیں کراسکتے تھے ہم دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
2024 دبئی میراتھن صف اول کے ایتھلیٹس، ابھرتے ہوئے سٹارز ایتھلیٹس اور پہلی بار دوڑنے والوں کے لیے پیرس میں سمر اولمپکس کے انعقاد سے صرف چھ ماہ قبل اولمپک کوالیفائنگ ٹائم ریکارڈ کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگی۔
اس ریس کو خاص طور پر ایلیٹ اور باقاعدہ دوڑنے والوں کے لیے اہم خیال کیا جاتا ہے خاص طور پر جنوری کے اوائل میں جب دبئی کا درجہ حرارت موزوں ہوتا ہے۔ پیرس میں ہونے والے 2024 کے سمر اولمپکس میں میراتھن میں حصہ لینے کے لیے مردوں اور عورتوں کے پاس اپنے ممالک کے لیے کوالیفائی کرنے اور اولمپک کمیٹی اور ان کی قومی فیڈریشن کے ذریعے طے کردہ معیار کو حاصل کرنے کے لیے 30 اپریل 2024 تک کا وقت ہے۔

Related posts

چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے صحت عامہ کا اہم بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

www.journeynews.in

صفیہ الصیغ پیشہ ورانہ سائیکلنگ میں متحدہ عرب امارات کی خواتین کے لیے روشن مثال

www.journeynews.in

یو اے ای حکومت کے سالانہ اجلاسوں میں قومی شناخت، خاندان اور مصنوعی ذہانت پر توجہ

www.journeynews.in